پلوامہ سڑک حادثے میں جموں کی ایک خاتون ہلاک، ڈرائیور زخمی

پلوامہ سڑک حادثے میں جموں کی ایک خاتون ہلاک، ڈرائیور زخمی

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں جمعے کی صبح ایک سڑک حادثے میں جموں کی ایک خاتون ہلاک جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں کنڈی زال کے نزدیک جمعے کی صبح سری نگر سے جموں جا رہی ایک انووا گاڑی زیر نمبر JK02AF- 807 ڈرایئور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے لڑھک گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس گاڑی میں سوار ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(یو این آئی)

Leave a Reply

Your email address will not be published.