ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد 99 لاکھ 79 ہزار 447 ہو گئی ہے اور کل تک یہ تعداد ممکنہ طور پر ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22889 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے اور اس دوران 338 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جان گنوانے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 789 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31087 افراد شفایاب ہو گئے اور اب تک مجموعی طور پر 95 لاکھ 20 ہزار 827 افراد نے شفایابی حاصل کر لی ہے۔
مغربی ہمالیہ سے آ رہی برفانی ہواوؤں کے سبب دہلی اور ملحقہ علاقوں کے کم از کم درجہ حرارت میں گرواٹ درج کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی صبح دہلی کا اوسط کم از کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس رہا جبکہ گزشتہ صبح درجہ حرارت 5.8 ڈگری ہی تھا۔ دہلی کا گزشتہ روز کا کم از کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری درج کیا گیا۔