سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قصبہ بجبہاڑہ میں جمعرات کو ایک گرینیڈ حملے میں سینٹر رزیرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کا ایک
اہلکار زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے قصبہ بجبہاڑہ میں جمعرات کو جنگجوؤں نے ہسپتال کے نزدیک تعینات سیکورٹی فورسز پر ایک گرینیڈ پھینکا
جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔
زخمی اہلکار کی شناخت پاٹل پرماکر کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 40 بٹالین سے وابستہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو فوری طور سب
ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے حملے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔