چینی موبائل ایپلی کیشنز کا استعمال نہ کریں: جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کا حکمنامہ

چینی موبائل ایپلی کیشنز کا استعمال نہ کریں: جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کا حکمنامہ

جموں،/ جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (جے پی ڈی سی ایل) نے محکمے کے تمام افسروں اور ملازمین کو چینی موبائل ایپلی کیشنز استعمال کرنے سے باز رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
چیف انجینئر جے پی ڈی سی ایل جموں انجینئر گرمیت سنگھ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ماتحت افسران و ملازمین کو ہدایات دی جا رہی ہیں کہ وہ چینی موبائل ایپلی کیشنز کا استعمال نہ کریں۔
حکمنامے میں کہا گیا: ’حکومت ہند کی طرف سے پابندی عائد ہونے کے پیش نظر تما م ماتحت افسروں کو سخت ہدایات دی جا رہی ہیں کہ وہ چینی موبائل ایپلی کیشنز خاص کر ’کیم سکینر ایپلی کیشن‘ کو کسی بھی دفتری کام کے لئے استعمال نہ کریں‘۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ افسران چینی ایپلی کیشنز کے بجائے متبادل ایپلی کیشنز کا استعمال کر سکتے ہیں اور ’کیم اسکینر ایپلی کیشن‘ استعمال کرنے والے افسر یا ملازم پر تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثنا گرمیت سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ یہ حکمنامہ حکومت ہند کی طرف سے چینی موبائل ایپلی کیشنز پر عائد پابندی کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمے میں کام کرنے والے عملے کو اس حکمنامے پر من وعن عمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.