بی جے پی جموں میں لوگوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے: انکر شرما

بی جے پی جموں میں لوگوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے: انکر شرما

جموں، / ایک جٹ جموں کے چیئر مین ایڈوکیٹ انکر شرما کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں میں لوگوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے کیونکہ وہ گذشتہ چھ برسوں کے دوران لوگوں سے کئے گئے وعدوں سے مکر گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک جٹ جموں بی جے پی کا متبادل ہے اور اس کی کار کردگیوں سے بی جے پی بوکھلا گئی ہے۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں ایک مقامی چینل کے ساتھ ایک انٹریو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘بی جے پی نے ہمارے پارٹی کے دو روزہ دورہ کشتواڑ کو سبوتاژ کیا کیونکہ وہاں لوگ بی جے پی کو نہیں بلکہ ایک جٹ جموں کو پسند کرتے ہیں‘۔
مسٹر شرما نے کہا کہ ایک جٹ جموں بی جے پی کا متبادل ہے اور بی جے پی اس کی کارگردگیوں سے بوکھلا گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں میں لوگوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے کیو نکہ وہ لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں سے مکر گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی امور سے لے کر حکومتی امور تک بی جے پی جموں میں ناکام ہوئی ہے اور کسی بھی ثقافتی علامت کی حفاظت نہیں کر سکی ہے۔
موصوف نے کہا کہ بی جے پی نے جو حالت جموں کی بنا رکھی ہے اسی کی وجہ سے انہیں ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لئے باہر سے اپنے سابق وزیروں اور لیڈروں کو لانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ایک جٹ جموں نے ڈی ڈٰی سی انتخابات کے لئے بھی اپنے امیدوار کھڑا کئے ہیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں ہم بھر پور طریقے سے سامنے آئیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک جٹ جموں نے سال رواں کے ماہ نومبر میں ہی ایک سیاسی جماعت کے بطور سامنے آنے کا اعلان کیا تھا۔
انکر شرما نے13 نومبر کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ‘ایک جٹ جموں’ اب ایک سیاسی پارٹی بن جائے گی اس کے لئے الیکشن کمیشن میں کارروائی جاری ہے اور آنے والے دنوں میں پارٹی کے نشان اور جھنڈے کی بھی لوگوں کے سامنے نمائش کی جائے گی۔
انہوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ یہ تنظیم جموں وکشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی اور جموں کی تمام اسمبلی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.