جموں: ڈوگرہ فرنٹ اور شیو سینا کا کسانوں کے حق میں احتجاج

جموں: ڈوگرہ فرنٹ اور شیو سینا کا کسانوں کے حق میں احتجاج

جموں،/ ڈوگرہ فرنٹ اور شیو سینا کے ورکروں نے بدھ کے روز یہاں احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے کسانوں کے ساتھ جلد از جلد بات چیت شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی ‘کسانوں سے سیدھی بات کرو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں ترنگے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی تصویریوں بھی اٹھا رکھی تھیں۔
احتجاجیوں نے اپنے سامنے مختلف قسموں کی سبزیاں بھی رکھی تھیں اور ہر سبزی کے ڈھیر پر ان کی منڈٰی کی ریٹ بھی ایک گتے کے ٹکڑے پر لکھی تھی۔
اس موقع پر ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے ساتھ جلدی بات چیت شروع کرے۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرکے کہا: ’موی جی ایک رات کسانوں کے ساتھ گذارئے اور پھر من کی بات کر ئے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے کسان جو ہمیں اناج دیتے ہیں ٹھنڈ میں بیٹھے ہیں اور ان میں نوے برس کے بزرگ کسان بھی موجود ہیں لیکن ان کے من کی بات کرنے والا کوئی نہیں ہے۔
موصوف نے کہا کہ کسانوں کو کچھ بھی نہیں مل رہا ہے اگر زیادہ منڈیاں ہوں گی تب ہی ممکن ہے کہ کسانوں کو اچھی ریٹ مل سکے۔۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو دور رہنا چاہئے اور کسانوں کو ٹکڑے ٹکڑے گینگ سے بچ کے رہنا چاہئے کیونکہ یہ لوگ مسائل کے حل کے بجائے اپنی سیاست گرمانا چاہتے ہیں۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.