مودی نے سردار پٹیل کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

مودی نے سردار پٹیل کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔مسٹر مودی نے منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ’’مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی بنیاد رکھنے والے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پرسلام ۔ ان کے دکھائے ہوئےراستے ہمیں ملک کے اتحاد ، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لئےہمیشہ تحریک دیتے رہیں گے ‘‘ ۔

آئرن مین کے نام سے مشہور سردار پٹیل کاجنم 31 اکتوبر 1875 کو نڈیاڈ میں ہوا تھا ۔ 15 دسمبر 1950 کو ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا تھا ۔ سردار پٹیل کی یوم پیدائش کو ملک بھر میں ’ایکتا دیوس‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

جاوڈیکر ، نقوی نے پٹیل کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

جاوڈیکر ، نقوی  نے پٹیل کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی / مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر اور اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے منگل کے روز ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 70 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر جاوڈیکر نے مرد آہن کو برسی پر سلام پیش کرتے ہوئے کہا ’’ ہندوستان کو اتحاد کے دھاگے میں پرونے والے مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کو ان کی برسی پر سلام ‘‘۔
مسٹر نقوی نے کہا ’’ قوم پرستی کی علامت ، ہندوستان کی یکجہتی اور سالمیت کے معمار ، مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کو ان کی برسی پر سلام‘‘ ۔
ولبھ بھائی پٹیل نے ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔ ان کا انتقال 15 دسمبر 1950 کو ممبئی میں ہوا تھا ۔
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.