محکمہ تعلیم نے 21 دسمبر سے سرمائیتعطیلات کا اعلان کیا

سرینگر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے جمعہ کو 21دسمبر سے صوبہ کشمیر کے تما م اور نجی اسکولوں اور جموں خطے کے سرمائی زون کے لئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔سرکاری حکم نامے کے مطابق ، جس کی ایک کاپی ایشین میل کے پاس ہے، میں لکھا ہے کہ چھٹی21 دسمبر سے فروری2121 تک اسکولوں میں سرمائی تعطیلات ہوں گی ۔

اس میں لکھا گیا ہے کہ ’سرکاری تعلیمی ادارے بشمول کشمیر صوبہ میں ہائیر اسکینڈری سطح تک کام کرنے والے پرائیویٹ اسکولوں اورصوبہ جموں کے سرمائی زون میں 21 دسمبر سے 28 فروری 2021 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 11 ویں اور 12 ویں جماعت کے لئے سرمائی ٹیوشن کلاسزاور آن لائن کلاسز کو حکومت کی طرف سے جاری کووڈ۔19کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار( ایس او پیز ) پر سختی سے عمل کرتے ہوئے منعقد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.