کشمیر: موسم خشک، آج شام سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے

کشمیر: موسم خشک، آج شام سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے

سری نگر/ وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ جمعے کی شام سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کی وجہ کہیں برف باری تو کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موسم کی یہی صورتحال 13 دسمبر تک جاری رہ سکتی ہے تاہم بعد ازاں موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔ادھر جہاں وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل حمل بند ہے وہیں وادی کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر-

لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر جمعے کو مسلسل چوتھے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔


متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ سری نگر – لیہہ شاہراہ اور مغل روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے متعلقہ ایجنسیاں کام پر لگی ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان ایجنسیوں کی اجازت کے بعد ہی ان سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.