معروف عالم دین مولانا نور احمد ترالی انتقال کر گئے

معروف عالم دین مولانا نور احمد ترالی انتقال کر گئے

سری نگر/وادی کشمیر کے معروف عالم دین اور ماہر تعلیم مولانا نور احمد ترالی مختصر علالت کے بعد جمعرات کی شب یہاں ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ 75 برس کے تھے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلومہ کے ترال قصبے سے تعلق رکھنے والے مولانا نور احمد ترالی گذشتہ کچھ روز سے علیل تھے اور شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر میں زیر علاج تھے جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔

مرحوم کا نماز جنازہ گیارہ بجے صبح دارلعلوم نور الاسلام ترال کے احاطے میں ادا کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور بعد ازاں انہیں سپرد خاک کیا گیا۔

دریں اثنا مولانا نور احمد ترالی کی رحلت پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں نے اظہار دکھ کیا ہے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈٰی پی) نے مولانا نور احمد کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’ہم اللہ کی طرف سے ہی آئے ہیں ان کی طرف ہی واپس جانا ہے، معروف عالم دین، مصلح اور ماہر تعلیم مولانا نور احمد ترالی کے انتقال پر ہم غمزدہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عنایت کرے‘۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.