سوئیڈن میں نوبل ایوارڈ کی آن لائن تقریبات

سوئیڈن میں نوبل ایوارڈ کی آن لائن تقریبات

اسٹاک ہوم /عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پیش نظر رواں سال سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں نوبل انعام کی تقریب آن لائن منعقد کی گئی۔
ایوارڈ کی تقریب اسٹاک ہوم سٹی ہال میں منعقد ہوئی اورپروگرام کو آن لائن نشرکیا گیا۔

رواں سال فزکس کا نوبل ایوارڈ کہکشاں میں ایک سپر میسیوکمپیکٹ آبجیکٹ کی دریافت کے لئے راجر پینروز ، رین ہارڈ گنجیل اور ایںڈیا گیزیا کو دیا گیا ہے۔ وہیں جینیوم ایڈیٹنگ کا طریقہ تیار کرنے پر امانوئل چارپیئر اور جنیفر ڈوڈنا کو کیمسٹری میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہیپاٹائٹس سی وائرس کی دریافت کے لئے میڈیسن کا نوبل انعام ہاروے آلٹر، مائیکل ہیوٹن اور چارلس رائس کو دیا گیا ہے۔

نوبل انعام برائے ادب امریکی شاعر لیوس گلک کو دیا گیا ہے۔ پال ملگرام اور رابرٹ ولسن کو اقتصادیات کا مشترکہ نوبل انعام سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ ’آکسن تھیوری‘ میں اصلاحات اور نئے آکسن فارمیٹس کی دریافت کیلئے یہ ایوارڈ دیا گیا ۔

اس سال امن کا نوبل انعام اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کو دیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایف پی کو دنیا میں افلاس سے لڑنے پر سال 2020 کا ’امن ایوارڈ‘ دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس ایوارڈ کی تقریب روایتی طور پر 10 دسمبر کو نوبل انعام کے بانی الفریڈ نوبل کی برسی کے موقع پر منعقد کی جاتی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.