نور باغ سرینگر میں گرینیڈ دھماکہ، ایک آوارہ کتا ہلاک

نور باغ سرینگر میں گرینیڈ دھماکہ، ایک آوارہ کتا ہلاک
سرینگر//پولیس نے جمعہ کو کہا کہ جنگجوﺅں نے صبح سویرے سرینگر کے نور باغ میں قائم سی آر پی ایف کیمپ کو گرینیڈ سے نشانہ بنایا۔تاہم اس واقعہ میں کسی اہلکار یا شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
یہ واقعہ صبح6بجکر40منٹ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں کیمپ کے باہر موجود ایک آوارہ کتا ہلاک ہوگیا۔

سری نگر میں گرینیڈ دھماکہ، کوئی نقصان نہیں

سری نگر،سری نگر کے نور باغ علاقے میں جمعے کی صبح جنگجوؤں نے سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک بینکر پر گرینیڈ حملہ کیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے جمعے کی صبح قریب ساڑھے چھ بجے سری نگر کے نور باغ میں سی آر پی ایف کے ایک بینکر کی طرف گرینیڈ پھینکا۔
انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ نشانہ چوک کر سڑک پر پھٹ گیا جس کی وجہ سے وہاں موجود ایک کتا مر گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.