جموں،/ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ضلع جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک پاکستانی ڈرون کو واپس بھگانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بی ایس ایف ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک بدھ کی شام ایک پاکستانی ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ڈرون کی طرف کچھ گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ڈرون واپس بھاگ گیا۔
دریں اثنا ایک بی ایس ایف افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی شام کو آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی ڈرون دیکھا گیا تھا۔
وہان تعینات سیکورٹی فورسز اہلکارو نے فوری کارروائی کرکے اس کو واپس بھگا دیا تھا۔
قبل ازیں 28 نومبر کو آر ایس پورہ کے سیکٹر ارنیہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی ڈورن کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کو وہاں تعینات اہلکاروں نے واپس بھاگ جانے پر مجبور کیا تھا۔
یو این آئی