سری نگر/ جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ضلع بڈگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران جیش محمد سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت طارق احمد بٹ کے بطور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طارق احمد کی تحویل سے ایک پستول کے علاوہ مزید کچھ اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ طارق احمد نے سال رواں کے ماہ ستمبر میں جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔
یو این آئی