جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

ڈی ڈی سی انتخابات میں دھاندلیوں کے لئے فوج کا استعمال کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر،/ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں رواں ڈی ڈی سی انتخابات میں دھاندلیاں کرنے کے لئے مسلح فوج کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگجوؤں کی موجودگی کو بہانہ بنا کر فوج لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے باہر آنے سے روک رہی ہے۔موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔


ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے: ’سیکورٹی فورسز نے ضلع شوپیاں کے متری بگ علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور جنگجوؤں کی موجودگی کے بہانے پر لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے باہر آنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ انتخابات میں دھاندلیاں کرنے کے لئے مسلح افواج کو استعمال کیا جارہا ہے اور ایک مخصوص جماعت کو سپورٹ کیا جا رہا ہے‘۔


بتادیں کہ محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز کہا کہ انہیں گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران تین بار خانہ نظر بن رکھا گیا۔
ان کا الزام تھا کہ وادی کشمیر میں بی جے پی کے لیڈروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے لیکن مجھے سیکورٹی کے نام پر گھر سے باہر نہیں نکلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔


یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img