فائزر کی کورونا ویکسین سے دو بیمار، علامت

فائزر کی کورونا ویکسین سے دو بیمار، علامت
نئی دہلی۔ برطانیہ میں ماس ویکسینیشن (Vaccine) شروع ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر ہی 2 لوگ فائزر ویکسین لینے کے بعد بیمار پڑ گئے ہیں۔ اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد این ایچ ایس نے کسی بھی طرح کی الرجی والے لوگوں کو فی الحال ویکسین سے دور رکھنے کے لئے کہا ہے۔ برطانوی صحت محکمہ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگ جنہیں کسی دوا، کھانا یا ویکسین سے الرجی ہے وہ فائزر کی کورونا ویکسین کا ٹیکہ نہ لگوائیں۔

بتا دیں کہ برطانیہ میں پچھلے منگل سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کووڈ ویکسین لوگوں کو دی جا رہی ہے۔ ویکسین لگائے جانے کے بیچ اب خبر آئی ہے کہ دو لوگ ویکسین لگائے جانے کے بعد سے بیمار ہیں۔ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر برطانوی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ویکسین کو ہر پیمانے پر پرکھنے کے بعد ہی ویکسین کو منظوری دی گئی ہے۔ ایسے میں صرف دو لوگوں کے علاوہ کسی اور کو ایسی کوئی دقت نہیں آئی ہے۔

Pfizer-BioNTech کی طرف سے اس معاملہ میں وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے ویکسین کے ٹرائل کے دوران کسی بھی ایسے شخص کو شامل نہیں کیا تھا جسے دوا سے الرجی ہو۔ دونوں ہی مریضوں کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ انہیں دوا سے الرجی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین سے ہر کسی کو الرجی ہو یہ ضروری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بڑی سطح پر ویکسین لگانے کا کام کر رہے ہیں ایسے میں اس طرح کے اور بھی معاملے سامنے آ سکتے ہیں۔

کس طرح کی نظر آ رہی ہے علامت
ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو انڈے سے الرجی ہوتی ہے انہیں ویکسین کا استعمال نہیں کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ویکسین کو بنانے میں بھی انڈے کا استعمال کیا گیا ہے ایسے میں اس کا اثر کچھ انسانوں پر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لینے کے بعد اسکن میں جلن ہونے، کھانسی یا سانس لینے میں دقت ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جہاں انجکشن لگایا گیا ہے وہاں کے بازو میں درد ہونے، بخار آنے کی علامت دکھائی دے سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.