ووٹنگ شرح 50.08 فیصد،کشمیر میں مجموعی شرح31.95فیصد ،جموں میں ووٹنگ69.31فیصد ریکارڈ

ووٹنگ شرح 50.08 فیصد،کشمیر میں مجموعی شرح31.95فیصد ،جموں میں ووٹنگ69.31فیصد ریکارڈ

جموں/سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ڈی سی اِنتخابات کے چوتھے مرحلے جموںوکشمیر یوٹی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا اور 50.08فیصد ووٹرا ن نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ایس ای سی نے کہا کہ چوتھے مرحلے کے اِنتخابات میں بھاری تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے آئے اور صوبہ کشمیر اور جموں کے پہاڑی علاقوں میں سخت سردی کے باجود صبح سے ہی ووٹران کی لمبی قطاریں پولنگ سٹیشنوں کے باہر دیکھی گئی۔ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے 34حلقہ ہائے اِنتخاب میں پولنگ پُرامن طور منعقدہوئی ۔ان حلقہ ہائے انتخابات میں 17کاتعلق صوبہ کشمیر اور 17کا تعلق صوبہ جموںسے تھا۔اَپنے متعلقہ کونسلوں کے لئے اُمیدواروں کے انتخاب کے لئے 364527 رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا جن میں195206مرد اور 169321خواتین ووٹران شامل تھیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ چوتھے مرحلے کے ڈی ڈی سی انتخابات 1916 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے جن میں 1129صوبہ کشمیر میں اور 787 صوبہ جموںمیں قائم کئے گئے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ364527رائے دہندگان میں سے 119733 کا تعلق صوبہ کشمیر اور جن میں65522 مرد اور54211 خواتین ووٹران شامل ہیں جبکہ 244794کا تعلق جموں صوبہ سے تھا جن میں 129684 مرد 115110 خواتین رائے دہندگان شامل تھیں۔سٹیٹ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ جموں صوبہ میں اوسطاً 69.31فیصد ووٹران نے ووٹ ڈالے جن میں پونچھ ضلع میں سب سے زیادہ یعنی 75.42فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ ڈوڈہ ضلع میں 75.03ووٹران نے اپنے حق کا استعمال کیا ۔ جموں صوبہ میں سب سے کم ووٹ اودھمپوریعنی59.90فیصد ڈالے گئے۔اسی طرح صوبہ کشمیر میں31.95فیصد رائے دہنگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ضلع گاندربل میں سب سے زیادہ 56.28 فیصد ، بارہمولہ میں47.43 فیصد اور بانڈی پورہ میں45.22 فیصد ووٹ چوتھے مرحلے کے انتخابات میں ڈالے گئے۔ڈی ڈی سی انتخابات کی ضلع وار تفصیل دیتے ہوئے ایس ای سی نے کہا کہ کپواڑہ میں44.35 فیصد ، بڈگام میں38.04 فیصد ، اننت ناگ27.04فیصد ، کولگام میں8.73، پلوامہ میں6.70 فیصد اور شوپیان 1.96فیصد رائے دہندگان نے اپنے رائے حق کا استعما ل کیا۔اسی طرح جموں صوبہ میں سانبہ71.97 فیصد ، جموں71.80فیصد،راجوری میں71.22 فیصد ، کشتواڑ70.32فیصد ، رام بن 67.39 فیصد، ریاسی میں62.67 فیصداور کٹھوعہ میں61.23 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سرپنچ پنچ حلقہ انتخاب کے چوتھے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے گئے کی ووٹ شماری فوری کی جارہی ہے اور پولنگ ختم ہوتے ہی ان کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.