راجوری میں حادثہ، خاتون از جان،دو زخمی

راجوری میں حادثہ، خاتون از جان،دو زخمی
سرینگر//ضلع راجوری میں منگل کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ اُس کے شوہر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے منجکوٹ علاقے میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایک کار جموں جاتے ہوئے کترمل گاوں کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر کھائی میں جاگری۔اس حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 46سالہ خاتون پروین اختر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اُس کا شوہر محمد یونس ولد جان محمد اور برادر نسبتی سجاد احمد ساکنان کالابان مینڈھر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج و معالجہ کیلئے راجوری اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.