سرینگر//ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پیر کو11بجے تک26.02فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
جموں کشمیر کے سبھی اضلاع کے مختلف حلقوں میں منعقد ہو رہے ان انتخابات میں ووٹنگ کا آغاز صبح سات بجے ہوا اور اس کا سلسلہ دوپہر دو بجے تک جاری رہے گا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر وادی کے ضلع کپوارہ میں پہلے چار گھنٹوں کی پولنگ کے دوران14.80فیصد،بانڈی پورہ میں27.49 فیصد،بارہمولہ میں 21.12فیصد،گاندر بل میں25.15فیصد، بڈگام میں21.14فیصد،پلوامہ میں3.79فیصد،شوپیان میں1.24فیصد اور اننت ناگ ضلع میں16.28فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ میں صبح گیارہ بجے تک36.49فیصد،ڈوڈہ میں43.52، اُدھمپور میں28.65،رام بن میں36.39،ریاسی میں26.61،کٹھوعہ میں35.37،سانبہ میں38.58،جموں میں42.93،راجوری میں42.35اور پونچھ ضلع میں37.09فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ وادی کشمیر میں پہلے چار گھنٹوں کی پولنگ میں مجموعی طور14.87فیصد جبکہ جموں صوبے میں37.88فیصد ووٹنگ ہوئی۔