کولگام اور بانڈی پورہ میں آگ وارداتیں

کولگام اور بانڈی پورہ میں آگ وارداتیں

4رہائشی مکان خاکستر،درجنوں افرادبے گھر، تحصیل دفتر کی عمارت بھی خاکستر

سرینگر// جنوبی کشمیر کے کوٹہ مرگ نور آباد کولگام میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں 4مکان خاکستر ہو کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے جس کے نتیجے میں چار گھرانوں کے کئی درجن افراد سخت سردی میں بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی بستر کرنے پر مجبور ہوئے ۔ادھر بانڈی پورہ میں آگ کی ایک واردات میں تحصیل دفتر کی عمارت خاکستر ہوئی ہے ۔

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کوٹہ مرگ نورآباد کولگام میںجمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب کو ایک مکان سے آچانک آگ نمودار ہوئی ہے ،جس نے آس پاس کے دیگرتین مکانوں کواپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایاوارات کے بعد مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے کے عملے نے فوری طور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ہے جس دوران تینوں مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے ہیں ۔اس دوران محکمہ مال نے علاقے میں تقصان کا تخمیناً لگانے کے لئے ایک ٹیم کو روانہ کیا ہے جس نے نقصان کا تخمینا لگایا ہے ۔

اس واردات میں جمال لادین کسانہ،پرویز احمد ،غلام حسن،عبد الرشید کے مکانوں مکمل طور خاکستر ہو ئے ہیں جبکہ چاروں کنبوں کو لاکھوں روپے کے نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے ۔اس دوران مقامی لوگوں نے متاثرین کے حق میں معقول رلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ادھرر ڈی ڈی سی کے امیدوار ارشاد احمد پسوال نے نمائندے کو بتایا کہ رات کے ساڈے گیارہ بجے اچانک آگ نمودار ہوا، جسکی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک آگ سے چار ماکان آگ کے حوالے ہوگئے، انھوں نے ایل جی گورنر انتظامیہ و ضلع و تحصیل انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ متاثرین بہت غریب ہے اس لئے انکو بھر پور سرکار کی طرف سے مدد کیا جائے۔تاکہ یہ کنبے سردی کے ان سخت ایام میں زندگی کا گزارہ کہیں پر کر سکیں گے۔

اس دوران ملی تفصیلات کے مطابق بانڈی پورہ میں تحصیل دفتر کی عمارت آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوئی ۔معلوم ہوا ہے کہ تحصیل دفتر کی عمارت میں اچانک آگ کی لپیٹیں نمودار ہوئیں ،جس نے پوری عمارت کو آنا ًداناً اپنی لپیٹ میں لیا ۔اس موقع پر فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا گیا ،جنہوں نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔تاہم آگ کی اس واردات میں مذکورہ عمارت مکمل طور پر خاکستر ہوئی جبکہ دفتر ریکارڈ راکھ ہوگیا ۔

بشمولات کے این ایس

Leave a Reply

Your email address will not be published.