ڈی ڈی سی انتخابات کا چوتھا مرحلہ ،ووٹنگ جاری،9بجے تک 8.16فیصد درج

ڈی ڈی سی انتخابات کا چوتھا مرحلہ ،ووٹنگ جاری،9بجے تک 8.16فیصد درج

سرینگر/ سخت ترین سیکیورٹی بندوبست اور شدید سردی کے بیچ سوموار کی صبح جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرھلے کے تحت 34حلقوں میں ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے شروع ہوا ۔یہ سلسلہ دوپہر دو بجے تک جاری رہے گا ۔

گزشتہ تین مرحلوں کی طرح چوتھے مرحلے کی پولنگ کے دوران پولنگ مراکز پر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔پہلے دو گھنٹے کے دوران جموں وکشمیر میں مجموعی چور پر 8.16فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گءی

  

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر وادی کے ضلع کپوارہ میں پہلے دو گھنٹوں کی پولنگ میں5.14فیصد،بانڈی پورہ میں7.56 فیصد،بارہمولہ میں 7.17فیصد،گاندر بل میں3.77فیصد، بڈگام میں6.56فیصد،پلوامہ میں1.39فیصد،شوپیان میں0.57فیصد اور اننت ناگ ضلع میں2.77فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ میں صبح نو بجے تک13.05فیصد،ڈوڈہ میں12.99،رام بن میں9.92،ریاسی میں7.99،کٹھوعہ میں14.55،سانبہ میں16.30،جموں میں14.25،راجوری میں13.63اور پونچھ ضلع میں13.74فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ وادی کشمیر میں پہلے دو گھنٹوں کی پولنگ میں مجموعی طور4.21فیصد جبکہ جموں صوبے میں12.29فیصد ووٹنگ ہوئی۔
جاری اِنتخابی عمل کے چوتھے مرحلے میں 34 ڈی ڈی سی حلقہ ہائے اِنتخابا ت میں پولنگ ہورہی ہے  جس میں جموں و کشمیر صوبوں کے 17 حلقے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پولنگ 50 خالی سرپنچ نشستوں اور 216 خالی پنچ نشستوں پر بھی ہو رہی ہے۔
چوتھے مرحلے میں جموں و کشمیر کے کل 280 ڈی ڈی سی حلقوں میں سے 34 حلقہ انتخابات میں ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ صوبہ کشمیر کے 17 ڈی ڈی سی حلقہ ہائے اِنتخابات میں رائے دہندگان اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور یہاں 48 خواتین سمیت 138 اُمیدوار میدان میں ہیں۔
صوبہ جموں میں اس مرحلے میں 17 ڈی ڈی سی حلقوں کے لئے 111 اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں 34 خواتین شامل ہیں۔چوتھے مرحلے کے لئے 123سرپنچ نشستوں کو مشتہر کیا گیا ہے جن میں سے 45 نشستوں پر اُمید وار بلا مقابلہ کامیاب قرار دئیے گئے ہیں ۔ 50حلقہ ہائے اِنتخاب کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں جن کے لئے 137 امیُد وار بشمول 47خواتین میدان میں ہیں ۔
اسی طرح 1207پنچ نشستوں کو مشتہر کیا گیا ہے جن میں سے 416اُمیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار کامیاب دئیے گئے ہیں اور جبکہ 216پنچ حلقہ ہائے انتخاب کے لئے پولنگ منعقد کی جارہی ہے جن کے لئے 479اُمیدوار بشمول 129 خواتین اُمیدوار شامل ہیں۔
چوتھے مرحلے کے لئے 717322رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جن میں 376797مرد اور 340525 خواتین ووٹران شامل ہیں۔ ان میں  350149 جموں صوبے سے اور 367173کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔
چوتھے مرحلے کے لئے  جموں وکشمیر بھر میں 1910 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں جن میں781 صوبہ جموں اور 1129 صوبہ کشمیر میں قائم کئے گئے ہیں۔ ان1910پولنگ سٹیشنوں میں سے سرپنچ نشستوں کے لئے 212ووٹ ڈالے جائیں گے اور 219پولنگ سٹیشنوں میں پنچ نشستوں کے لئے بی ڈی ڈی کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ان 1910پولنگ سٹیشنوں میں 1152 حساس ترین، 349 حساس اور409  عام زمروں کے تحت لائے گئے ہیں۔
اس مرحلے کے لئے پولنگ آج صبح 7بجے شروع ہوءی اور دوپہر 2بجے اختتام پذیر ہوگی ۔اِنتخابات سے متعلق تمام اِنتظامات اَفرادی قوت، اِنتخابی مواد اور حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولنگ سٹیشنوں میں انتخابات سے متعلق تمام انتظامات  کئے گئے ہیں ۔
کووِڈ۔ 19 وبأ سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد ہو گا اور ہر پولنگ سٹیشن میں سینی ٹائیزر ، تھرمل سکینر ، ماسک وغیرہ رائے دہندگان اور اِنتخابی عملے کیلئے بہم رکھے گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.