منگل, اپریل ۲۹, ۲۰۲۵
11 C
Srinagar

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

دہلی میں آج ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اگست کے بعد ڈیزل کی قیمت 4 دسمبر کو ایک بار پھر 73 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی۔

یو این آئی

اگست کے بعد ڈیزل کی قیمت 4 دسمبر کو ایک بار پھر 73 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی۔ پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ آج دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 83.13 روپے اور ڈیزل 73.32 روپے رہیں۔

کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 26 پیسے اضافے سے 84.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے کے بعد 76.89 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ چنئی میں بھی پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں 24 پیسے اضافے سے 86 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے اضافے سے 78.69 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

دہلی میں پٹرول 83.13 روپے اور ڈیزل 73.32 روپے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول 89.78 روپے اور ڈیزل 79.93 روپے فی لیٹر

چنئی میں پٹرول 86.00 روپے اور ڈیزل 78.69 روپے فی لیٹر

کولکاتا میں پٹرول 84.63 روپے اور ڈیزل 76.89 روپے فی لیٹر

Popular Categories

spot_imgspot_img