کورونا متاثرین کی تعداد 96 لاکھ کے قریب، 90 لاکھ صحت مند

کورونا متاثرین کی تعداد 96 لاکھ کے قریب، 90 لاکھ صحت مند

نئی دہلی//ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں کچھ دن سے کمی کے باوجود متاثرہ افراد کی تعداد 96 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے وہیں اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ کر 90 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
پچھلے پانچ دنوں سے کرونا کے نئے معاملے 40 ہزار سے کم رہے ہیں اور صحت مند افراد کا تناسب اس سے کہیں زیادہ ہے جس کی وجہ سے فعال معاملوں کی شرح کم ہوکر 4.35 فیصد ہوگئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36595 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 95.71 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس دوران 42916 مریض صحتمند ہوئے اور اس کے ساتھ ری کوری کی شرح بڑھ کر 94.20 فیصد ہوگئی۔ اب تک 90.16 لاکھ مریض اس بیماری کو شکست دے چکے ہیں۔ نئے معاملوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کے معاملوں میں 6861 کی کمی واقع ہوئی اور ان کی تعداد کم ہوکر 4.16 لاکھ رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 540 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 139188 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح ابھی 1.45 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 8066 مریض صحتمند ہوئے، حالانکہ یہاں سب سے زیادہ 115 افراد کی موت بھی ہوئی۔ ریاست میں سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر 86612 ہوگئی ہے۔ اموات کی تعداد بڑھ کر 47772 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.