راجوری میں ایل او سی پر ہلاک ہونے والے بی ایس ایف افسر کو خراج عقیدت

راجوری میں ایل او سی پر ہلاک ہونے والے بی ایس ایف افسر کو خراج عقیدت

سری نگر،//ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر منگل کے روز پاکستانی سنائپر فائر سے ہلاک ہونے والے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے افسر کو بدھ کے روز یہاں پالورہ کیمپ ہیڈکوارٹر پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی میت پر پھول مالائیں چڑھائی گئیں۔
اس موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں آئی جی بی ایس ایف جموں این ایس جموال کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف کے مہلوک سب انسپکٹر پی گائیٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بدھ کے روز ان کی میت پر پھول مالائیں چڑھانے کی ایک تقریب پالورہ کیمپ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ میت پر آئی جی بی ایس ایف این ایس جموال کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران نے بھی پھول مالائیں چڑھائیں۔
ترجمان کے مطابق موصوف آئی جی نے اس موقع پر کہا کہ بہادر اور حوصلہ مند سپاہیوں کو پیدا کرنا بی ایس ایف کی ایک تاریخ رہی ہے جنہوں نے ملک کے سرحدوں کی حفاظت کے لئے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہلوک افسر کے اہل خانہ کی قواعد کے تحت مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔
یو این آئی  

Leave a Reply

Your email address will not be published.