ڈی ڈی سی انتخابات :سوپور میں بھا جپا کی پہلی تانگہ ریلی

ڈی ڈی سی انتخابات :سوپور میں بھا جپا کی پہلی تانگہ ریلی

ریلی سے عیاں ہوا سوپور کے لوگ بھاجپا کیساتھ ملی ٹنسی کیساتھ نہیں :ونود گپتا

سرینگر// 8مراحل پر محیط ڈی ڈی سی انتخابات کے دو مراحل پرامن طور پر اختتام پذیر ہوچکے ہیں جبکہ تیسرے مرحلے کے لئے انتخابی مہم زوروں پر ہے ۔اس سلسلے میں بدھ کو شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور جو کہ ( ایپل ٹاﺅن) کے نا م مشہور ومعروف ہے ،میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے” تانگہ ریلی “ نکالر اس بات کا دعویٰ کیا کہ لوگ بھاجپا کیساتھ ہیں نہ کہ ملی ٹنسی کیساتھ ہیں ۔

بھاجپا نے سخت گیر علیحدگی پسند لیڈر سید علی گیلانی کے آبائی قصبہ سوپور میں ایک انتخابی تانگہ ریلی نکا لربھاجپا ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے کتنی سنجیدہ ہے ۔گزشتہ3دہائیوں میں یہ پہلی مرتبہ ہو ا ہے جب سوپور قصبہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) نے پہلی مرتبہ تانگہ انتخابی ریلی نکا ل۔اس انتخابی تانگہ ریلی کا اہتمام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )نے کیا ۔یہ تانگہ ریلی جموں وکشمیر میں8مراحل پر محیط انتخابی عمل کا حصہ ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے جنرل سیکٹری اور کشمیر افئیرس انچارج ونود گپتانے کہا کہ سوپور کے لوگ اُنکے کیساتھ ہیں نہ کہ ملی ٹینسی کیساتھ ہیں اور یہ آج کی انتخانی ریلی سے عیاں ہوگیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.