منگل, اپریل ۲۲, ۲۰۲۵
22.6 C
Srinagar

دوسرے دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی،/ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود، گھریلو بازار میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے روز ملک کے چار بڑے میٹرو میں مسلسل دوسرے روز بھی پٹرول کی قیمت میں 15 سے 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 سے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ آج دونوں ایندھن کے دام بالترتیب 82.66 روپے اور ڈیزل کی قیمت 72.84 روپے ہوگئے۔

تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 17 پیسے کے اضافے سے 89.33 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 20 پیسے اضافے سے 79.42 روپے فی لیٹر ہوگیا۔کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 17 پیسے اضافے سے 84.18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 20 پیسے اضافے سے 76.41 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔چنئی میں بھی پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت 15 پیسے اضافے سے 85.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 18 پیسے اضافے سے 78.24 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح رہیں
دہلی 82.66 72.84
ممبئی 89.33 79.42
چنئی 85.59 78.24
کولکتہ 84.18 76.41

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img