شوکت ساحل
سرینگر جموں وکشمیر کے43حلقوں میں منگلوار کی صبح7بجے ڈی ڈی سی انتخابات کا مرحلہ دوم شروع ہوا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق شدید سرحدی کے باوجود صبح9تک ووٹر ٹرن آﺅٹ 6.61فیصد رہا ۔سرکاری حکام نے بتایا کہ شدید سرحدی کے باوجود رائے دہند گان میں جوش وخروش نظر آرہا ہے اور پولنگ مراکز پر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔
حکام نے بتایا کہ صوبہ کشمیر کے ضلع کپوارہ میں صبح9بجے تک3.54فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ اسی طرح بانڈی پورہ میں 15.56فیصد ،بارہمولہ میں1.88فیصد ،گاندر بل میں2.44فیصد ،سرینگر میں8.33فیصڈ ،بڈگام میں2.09فیصد ،پلوامہ میں0.71فیصد ،شوپیان میں2.11فیصد ،کولگام میں1.89فیصد اور اننت ناگ میں4.47فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔
صوبہ جموں کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ جموں کے کشتواڑ میں صبح9بجے تک پولنگ شرح 8.49فیصد درج کی گئی جبکہ اسی طرح ڈوڈہ میں9.08فیصد ، رام بن میں6.39فیصد ،ریاسی میں10.90فیصد ،ادھمپور میں9.26فیصد ،کٹھوعہ میں10.45فیصد ،سانبا میں17.27فیصد ،جموں میں9.80فیصد ،راجوری میں9.06فیصد اور پونچھ میں13.49فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ کشمیر میں مجموعی ووٹنگ شرح صبح9بجے تک 3.23فیصد جبکہ جموں میں10.36فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے مرحلہ دوم کے پہلے دو گھنٹے کی مجموعی ووٹنگ شرح6.61فیصد رہی ۔یاد رہے کہ مرحلہ اول میں مجموعی طور پر ووٹنگ شرح52فیصد درج کی گئی تھی ۔

سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے ڈی ڈی سی انتخابات کے مرحلہ دوم سے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ یو ٹی میں کل 280 حلقہ ہائے اِنتخاب ہیں (ہر ضلع میں 14) جن میں سے 43 حلقہ ہائے اِنتخاب کے لئے دوسرے مرحلے میں صبح 7بجے سے دوپہر 2بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈی ڈی سی اِنتخابات مرحلہ دوم کے لئے321 اُمید وار میدان میں ہیں جن میں کشمیر ڈویژن سے 196 اور جموں ڈویژن سے 125اُمیدوار میدان میں ہیں۔
پنچایتی ضمنی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کے کے شرما نے کہا کہ سرپنچ اِنتخابات 83 حلقہ ہائے اِنتخاب ہوں گے اور دوسرے مرحلے میں کل 223 اُمید واروں میں سے 151 مرد اور 72 خواتین اُمیدوارحصہ لے رہے ہیں۔ اِسی طرح ، پنچوں ضمنی اِنتخابات میں، جو 331 انتخابی حلقہ ہائے میں ہونے جارہے ہیں ، میں پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 331 حلقہ ہائے انتخاب پر کل 709 اُمید وار وں میں سے 552 مرد اور 157 خواتین اِنتخابی میدان میں ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 58 سرپنچ جن میں 29 مرد اور 29 خواتین ہیںاور 804 پنچ جن میں548 مرد اور 256 خواتین ہیں بلا مقابلہ منتخب کئے گئے ہیں ۔
کے کے شرما نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں 57 لاکھ ووٹران رائے دہی کے اہل ہیں جن میں سے 7 لاکھ95 ہزار رائے دہندگان دوسرے مرحلے میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ۔ جن کیلئے پولنگ سٹیشن پہلے ہی قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 795118 لاکھ ووٹروںمیں سے 388273 سے زیادہ ووٹر جموں ڈویژن سے اور 406845 کشمیر ڈویژن سے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر ڈویژن میں 212024 مرد رائے دہندگان اور 194821 خواتین ووٹرہیں جہاں جموں ڈویژن میں 204721 مرد ووٹراور 183553 خواتین ووٹر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2142 پولنگ بوتھ جن میں جموں ڈویژن میں 837 اور کشمیر ڈویژن میں 1305 قائم کئے گئے ہیں ۔ مرحلہ دوم کے انتخابات کواحسن طریقے سے انعقاد کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ایس ای سی نے کہا کہ اِنتخابات سے متعلق تمام اِنتظامات اَفرادی قوت، اِنتخابی مواد اور حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ سٹیشنوں میں انتخابات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کووِڈ۔ 19 وبا¿ سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد ہو گا اور ہر پولنگ سٹیشن میں سینی ٹائیزر ، تھرما میٹر ، ماسک وغیرہ رائے دہندگان اور اِنتخابی عملے کیلئے بہم رکھے گئے ہیں ۔ایس ای سی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جمہوریت کے سب سے بڑے میلے میں شرکت کے لئے آگے آئیں اور وہ اپنے پولنگ بوتھوں میںجاکر اپنی رائے دہی کا استعمال کریں۔
ایس ای سی نے بتایا کہ جموں اور ادھم پور میں کشمیری مائیگرنٹوںکے لئے خصوصی پولنگ بوتھ بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ وہ انتخابی عمل میں اپنی رائے دہی کا اِستعمال کرسکیں۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ڈی ڈی سی اور پنچایتی ضمنی اِنتخابات 2020 شروع ہونے والے28 نومبر سے 19 دسمبر تک 8 مرحلوںمیں منعقد ہوں گے۔ ووٹ شماری 22 دسمبر کو منعقدہوگی ۔