بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

یوپی:سڑک حادثے میں 6کی موت،4زخمی

سدھارتھ نگر/ اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر کے صدر پولیس اسٹیشن کے بدھایا گاؤں کے نزدیک ایک کار کے بےقابو ہوکر پلٹ جانے سے اس میں سوار 6افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 4افراد زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس نے یہاں بتایا کہ راکسیل گاؤں باشندہ انل کمار اپنے کنبے کے ساتھ ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لئے بہار جارہے تھے کہ راستے میں وہ حادثے کا شکار ہوگئے۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت شیوانگی(08)،ہمانشو(03)،امیش(16)،ساوتری دیوی(32)،سرسوتی(67) اور کملاوتی(50)کے طور پر ہوئی ہے۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے
یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img