بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

اگر سرحد پر آزمایا گیا تو جواب مناسب ہوگا: وزیر اعظم

جیسلمیر/ وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے سنیچر کے روز کہا ہے کہ اگر سرحد پر آزمانے کی کوشش کی گئی تو جواب بھی مناسب اور سخت ہوگا ۔دیوالی کے موقعے پر جیسلمیر میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’اگر کوئی ہمیں سرحد پر آزمانے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا جواب مناسب ہوگا ‘۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے فوجیوں اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم مودی راجستھان کے جیسلمیر میں اسٹریٹجک لونگو والا چوکی پر فوجیوں کے ساتھ دیوالی گزار رہے ہیں۔پاکستان اور چین پر واضح پیغام دیتے ہوئے پی ایم مودی نے اس کا نام لئے بغیر کہا کہ پوری دنیا ’توسیع پسند‘قوتوں سے پریشان محسوس ہوتی ہے اور توسیع پسندی ایک ’مسخ شدہ ذہنیت‘ کو ظاہر کرتی ہے جس کا تعلق 18 ویں صدی سے ہے۔

انہوں نے کہا ، ’ہندوستان دوسروں کو سمجھنے اور ان کو سمجھنے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے لیکن اگر اس کو آزمانے کی کوشش کی گئی تو ملک سخت ردعمل دے گا۔‘فوجیوں کے ساتھ دیوالی گزارنا ایک روایت ہے کہ 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد ہی نریندرمودی ہر سال اس کی پیروی کرتے ہیں۔

جیسلمیر میں وزیر اعظم کا یہ بیان ایک روز بعد سامنے آیا ہے جب جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں پاکستانی فوجیوں کی طرف سے فائر نگ اور گولہ باری میں پانچ فوجیوں سمیت گیارہ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img