جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ شروع، کئی سڑکیں بند

سری نگر//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد ہفتے کی علی الصبح سے برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے ایک ہفتے قبل ہی وادی کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کی تھی اور باغ مالکان سے خصوصی طور پر اپیل کی تھی کہ وہ نقصان سے بچنے کے لئے درختوں سے پھل اتارنے اور کٹائی و دیگر امور کی انجام دہی میں کوئی تاخیر نہ کریں۔
وادی کے پہاڑی علاقوں بشمول مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں ہفتے کے صبح کی پو پھوٹنے سے قبل ہی برف باری شروع ہوئی جو یہ رپورٹ فائل کرنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔
سرحدی علاقوں میں لوگ جب ہفتے کی صبح بستر سے اٹھ کر باہر نکلے تو زمین نے سفید چادر اوڑھ لی تھی اور پہاڑوں پر بھی تازہ سفید چادر بچھ گئی تھی جس کی جاری برف باری سے چمک دھمک میں اضافہ ہو رہا تھا۔
ادھر برف باری کی وجہ سے سری نگر – لیہہ شاہراہ، تاریخی مغل روڈ اور بانڈی پورہ – گریز روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
ایک ٹریفک پولیس عہدیدار بتایا کہ مین مرگ، دراس اور زوجیلا پر برف باری کی وجہ سے سری نگر – لیہہ شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا اور پیر کی گلی میں برف باری ہونے سے مغل روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔
(یو این آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img