بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

گاڑی پلٹنے سے 10 مسافروں کی موت، 20 زخمی

شیوپوری، // مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے پوہری علاقہ میں آج ایک گاڑی کے پلٹنے سے اس میں سوار 10 مسافروں کی موت اور 20 دیگر زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پوہری کے نزدیک ککرا گاؤں کے نزدیک پوہری وجے پور مارگ پر شام کو ایک پک اپ وین بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس سے اس میں سوار دس لوگوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق گاوں مورون سے ایک کنبہ پک اپ وین گاڑی میں سوار ہوکر واپس جارہے تھے کہ تبھی پوہری تھانہ علاقہ میں گاوں ککرا کے نزدیک ایک موڑ پر ان کی گاڑی الٹ گئی۔ زخمیوں کو پوہری اور ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔
شیوپوری کلکٹر اکشے کمار سنگھ اور پولس سپرنٹنڈنٹ راجیش سنگھ چندیل نے ضلع اسپتال پہنچ زخمیوں سے ملاقات کی۔
یواین آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img