منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

حکومت نے پنچایتی سطح پر کار گزار کمیٹیا ں تشکیل دیں

جموں/پنچایتوں کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف محکموں اور پنچایتوں کے مابین قریبی تال میل یقینی بنانے کے لئے محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج نے پنچایتی سطح پر پانچ کار گزار کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ جن میں کمیٹی برائے انتظامی قدرتی وسائل کے اِنتظام ، انسانی وسائل ، روزگار پیدا کرنے ، خزانہ اور تعمیراتی کاموں کی کمیٹیاں شامل ہیں۔
قدرتی وسائل کے لئے انتظام و انصرا م کے لئے کمیٹی ،سطحی او رزیر زمین پانی کے تحفط کا کام سونپا جائے گا۔پانی کے ترسیلی کاموں کا انتظام سنبھالے گی ۔ پانی کو بچانے کے لئے اقدامات اُٹھائے گی ۔آبی ذخائر کے کناروں سے ناجائز تجاوزات ہٹانے اور جنگلات کا تحفظ کا کام سونپا جائے گا ۔
کمیٹی کی سربراہی متعلقہ سرپنچ بحیثیت کمیٹی کے چیئرمین انجام دے گا ۔کمیٹی کے ارکان میں فارسٹ گارڈ ، محکمہ صحت عامہ کا نمائندہ ، انٹگریٹیڈ واٹرشید منیجمنٹ پروگرام کا نمائندہ ، رہبر زراعت ہوں گے ۔انسانی وسائل کی کار گزار کمیٹی خواندگی کے اہمیت کے بارے میں بیداری عام کرے گی اور خواندگی مہما ت منعقد کرے گی ۔ کمیٹی چھ سے چودہ برس کی عمر کے بچوں کا سکولوں میں اندراج لازمی بنائے گی ۔ لوگوں کو بیماریوں سے بچاﺅ سے متعلق احتیاطی کے بارے میں جانکاری دے گی۔
کمیٹی کے ارکان ایک اُستاد تسلیم شدہ سماجی ، صحت کارکن ، خاتون ملٹی پراپز صحت ورکر ،اپنی مدد آپ گروپ رکن ، آنگن واڑی ورکر ، پنچ ہوں گے۔جبکہ سیکرٹری پنچایت کمیٹی کا ممبر سیکرٹری ہوگا ۔
روزگار کے مواقع پید ا کرنے کے لئے کمیٹی او رسیلف ہیلپ گروپ ، بے روزگار ی سے متعلق تمام اعداد و شمار جمع کرے گی ۔ دیہاتوں میں مزدوروں کی فہرست مرتب کرے گی ۔ لوگوں کو اُجرتوں پر مبنی روزگار سکیموں کی دستیابی کے بارے میں جانکاری دے گی ۔دستکاری اور کوٹیج انڈسٹری کو فروغ دے گی اور دیہی کارکروں کی مصنوعات کے لئے مارکیٹنگ سہولیت فراہم کرے گی۔
کمیٹی کے ارکان میں محکمہ محنت و روزگار ، محکمہ دستکاری ،اُمید ، اپنی مدد آپ گروپ کا رکن او رپنچ ہوں گے۔
کمیٹی برائے خزانہ و منصوبہ بندی تمام فیسوں کا جامع طور تخمینہ لگایا گیا اور جمع کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ کمیٹی حلقہ پنچایت ویژن ڈاکیومنٹ اور سالانہ او رپنچ سالہ حلقہ پنچایت ڈیولپمنٹ منصوبہ بھی مرتب کرے گی۔
کمیٹی کے ارکان میں جونیئر ایگریکلچر ایکسٹنشن آفیسر، جونیئر انجینئران ، آشا ، آنگن واڑی ورکر ، اُستاد ، باغبانی ٹیکنشن ، اکاﺅنٹس اسسٹنٹ اور پنچ ہوں گے۔
کمیٹی برائے تعمیرات و بنیادی ڈھانچہ دیہی ڈیٹا ، طبعی بنیادی ڈھانچے ، قدرتی وسائل اور معاشی صلاحیت پر مبنی فہرست تیار کرے گی۔
کمیٹی کے ارکان میں جونیئرانجینئر ، آشا ، آنگن واڑی ورکر اور پنچایت کے تمام پنچ ہوں گے۔
ہر کمیٹی کی سربراہی متعلقہ سرپنچ کرے گا ۔ کمیٹی کے لئے ہر ماہ کم از کم ایک بار اجلاس منعقد کرنا ملازمی ہے
سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج کہاکہ کمیٹیاں نہ صرف پنچایتوں کی کلہم ترقی کو یقینی بنائے گی بلکہ پنچوں ، سرپنچوں اور مختلف محکموں کے اہلکاروں کے مابین قریبی تال میل بھی قائم کرے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img