جموں/جے کے اے ایس ایسو سی ایشن, ڈاکٹر اور ملازمین کی یونین نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے ساتھ ملاقات کی ۔
جموں اینڈکشمیر ایڈمنسریٹیوسروس آفیسرس ایسو سی ایشن کا وفد جنرل سیکرٹری شاہد سلیم کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنرسے ملااور ان کی ملازمتوں اور ترقیوں سے متعلق مانگیں پیش کیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ملاقات کے لئے افسروں کے وفد سے مفصل تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائز مانگوں اور مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔
ا س موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے افسروں کو تن دہی سے کام کر کے اپنے فرائض انجام دہی کے دوران جواب دہی اور شفافیت بنانے کے لئے کہا۔
اِسی طرح ریذیڈنٹ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنرسے ملاقات کر کے ان کی ملازمتوں ، رہائش اور دیگر متعلقہ مسائل پیش کئے ۔
وفد کے اَرکان نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںمیں موجودہ کووِڈ۔19موجود جموںمیں صحت صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کا وَبا کے دوران اُن کی خدمات کو سراہا کہ اُمید ظاہر کی کہ انجمن جموں وکشمیر کے شہریوں کو بہتر صحت سہولیات فراہم رکھنے کے لئے کام کرے گی۔
اِسی طرح جموںوکشمیر لوور گریڈ ایمپلائز یونین کے وفد نے مقبول حسین کی سربراہی میں لیفٹیننٹ گورنر نے ملاقات کی اور اُنہیں مانگوں کی یاداشت پیش کی۔
لیفٹیننٹ گورنرنے انہیں بغور سنا او راُنہیں یقین دِلایا کہ ان کی جائز مانگوں کا جائزہ لے کر انہیں مرحلہ وار پورا کیاجائے گا۔
دریں اثنا مڑ ھ علاقے کے شہریوں کا ایک وفد ایڈوکیٹ ابھینو شرما سابق صدر بار ایسو سی ایشن جموں کی قیادت میں ایل جی سے ملا او رانہیں مختلف مقامی مسائل سے آگاہ کیا ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ یوٹی حکومت لوگوں کی فلاح و بہود کے لئے کام کر رہی ہے اور لوگوں کی ترقیاتی ضروریات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔





