ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر سے پہلے خود ٹرمپ ہندستان کے خلاف بیان دے چکے ہیں۔ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے ساتھ ایک صدراتی مباحثے میں ماحولیات کے مسئلے کو لے کر ہندستان پر نشانہ سادھا تھا۔ مباحثے کے دوران ٹرمپ نے ماحولیاتی تبدیلی میں خراب ہوا کے معیار کو لے کر چین اور روس کے علاوہ ہندستان کو ذمہ دار بتایا تھا۔ اب تازہ واقعہ میں ڈونلڈ جونئیر نے ایک ایسا نقشہ شئیر کیا جس میں کشمیر وادی کو پاکستان کا حصہ بتایا گیا ہے۔
دوسری طرف، چین سے جاری تعطل کے درمیان امریکہ اب تک ہندستان کی حمایت کرتا آیا ہے۔ لداخ تنازعہ کو لے کر امریکہ ہمیشہ ہی ہندستان کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کرتا ہے۔





