بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

جونما گدام فروش عناصر امورصارفین عوامی تقسیم کاری کوبد نام کرنے پر تُلے ہوئے ہیں

ڈائریکٹر امورصارفین کارروائی عمل میں لائے بصورت دیگرہڑتال کی جائےگی /اعجاز احمدخان

سرینگر18جون/اے پی آئی امور صارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ میںایمان داراور دیانتدار ملازمین اپنی خدمات انجام دینے کا عندیہ دیتے ہوئے ایملائز جوئنٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی کے چیئر مین نے کہاکہ کئی جونماگدام فروش جوخودکوگریجویٹ ایسو سی ایشن سے جھٹلارہے ہیں محکمہ کوبد نام کرنے میں کوئی بھی کسرباقی نہیں چھوڑرہے ہے محکمہ کے سربراہ کو چاہئے کہ ایسے عناصر کے خلاف ایک ہفتے کے اندرکارروائی عمل میں لائے بصور ت دیگرامورصارفین محکمہ ایک دن کی ہڑتال پرجانے سے گریزنہیں کرینگے ۔اے پی آئی کوارسال کئے گئے بیان میں فوڈ اینڈسپلائز محکمہ میں ٹریڈیونین لیڈر اعجازاحمد خان نے کہاکہ امورصارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ میں گریجویٹ ایسو سی ایشن سے وابستہ نام نہادیونین لیڈران امورصارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ کے ملازمین فیئر پرائز ڈیلرس اور محنت کشوں کوبدنام کرنے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہے ایسے عناصرگزشتہ دودہائیوں سے اسسٹنٹ سٹورکیپروں کے عہدے پرتعینات رہ کر مفت کی روٹی کی عادی ہوچکے ہے اوراپنی خدمات نچلی سطح پردینے کے لئے تیارنہیں ہے بلکہ محکمہ میں رشوتخوری بے ضابطگیوں بدعنوانیوں کا جوختم کرنے کابے بنیاد دعویٰ کرہے ہے کہ ایسے عناصر اپنی غفلتوں کوتاہیوں پر پردہ ڈال کرامورصارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ کوبدنام کرنے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جارہاہے ۔ٹریڈ یونین لیڈر نے ڈائریکٹر رامورصارفین عوامی تقسیم کاری بشیر احمد سے مطالبہ کیاکہ ایک ہفتے کے اندر ایسے عناصرکے خلاف کاررروائی عمل میں لائی جائے اور اگرایساکرنے میںآناکانی کر دی گئی توامورصارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ کے ملازمین محنت کش فیئرپرائز ڈیلرایک دن کی ہڑتال پرجانے سے بھی گریزنہیںکریگے جسکی تمام ترذمہ داری ڈائریکتر امورصارفین پرعائدہوگی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img