بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

سرینگر لہےہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیں

کووڈ پروٹوکال کے لئے انٹر یوٹی نقل وحمل کی گائیڈ لائنز کو لازمی۔ پولےس

سرینگر 17 جون /سی این ایس/ لداخ میں چین بھارت کشیدگی کے پیش نظر سر ےنگر لہےہ شاہراہ بند کرنے کے افواہوں کے بےچ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے کہا کہ سرینگر لہےہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل پر کوئی پابندی عاید نہیں ہے۔ لداخ کی گلوان وادی میں چین اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ لداخ یونین ٹریٹری کو وادی کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی سرےنگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر نہیں ہوئی ہے۔ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال کا کہنا ہے کہ سر ےنگر لہےہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل برابر جاری و ساری ہے۔موصوف ایس ایس پی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ سرےنگر لہےہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل پر کسی طرح کی پابندیاں عائد نہیں ہیں تاہم کووڈ پروٹوکال کے لئے انٹر یوٹی نقل وحمل کی گائیڈ لائنز کو لازمی طور پر اختیار کرنا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img