منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

ایک دن میں مزید4کورونا ہلاکتیں

ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر50ہوگئی ،وادی کشمیر میں ہلاکتیں45ہوگئیں،2غیرمقامی بھی شامل

سرینگر9،جون/جموں وکشمیر میں نہ تھمنے والے کورونا وائرس قہر کے بیچ منگلوار کو سوپور کے 52سالہ شہری ، قاضی گنڈ کے 70سالہ شہری،کولگام کے 31سالہ شہری اور بارہمولہ کا 70سالہ شہری کی موت کیساتھ ہی مہلک وائرس میں مبتلاءہو کرجموں کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر50ہوگئی ہے۔وادی کشمیر میں اس مہلک وبا سے45افراد جاں بحق ہوئے جن میں2غیر مقامی بھی شامل ہےں جبکہ جموں میں ہلاکتوں کی تعداد5ہے ۔گزشتہ2روز میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر9افراد کی موت ہوئی ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق چین کے شہر وہان سے پُراسرار طور پر نمودار ہوئی وبا ’کورونا وائرس‘ سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد متاثر اور ہلاک ہو ئے جبکہ جموں وکشمیر میں بھی اس وبا میں مبتلاءہو کر ہلاکتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ۔وادی کشمیر میں منگلوار کو سی ڈی اسپتال سرینگر،سکمز اور جی ایم سی اننت ناگ میںمزید4افراد جاں بحق ہوئے ۔یاد رہے کہ سوموار کو ایک دن میں سب سے زیادہ5اموات ہوئی تھیں ۔اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے سوپور سے تعلق رکھنے والا ایک52سالہ شہری منگل کی صبح کورونا وائرس میں مبتلاءہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوپور کے چکرودیکھن علاقے سے تعلق رکھنے والا شہری منگلوار کی صبح سری نگر کے سی ڈی اسپتال میں فوت ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شہری19مئی کے روز ایک حادثے میں زخمی ہوا تھا جس کے بعد ا±سے سوپور سے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا تھا،جہاں2 روز قبل ا±س کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور سی ڈی اسپتال مزید علاج ومعالجہ کی غرض سے منتقل کیا گیا اوروہ آج (منگلوار کو)دم توڑ بیٹھا۔معلوم ہوا ہے کہ متوفی پیشے سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ادھر جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والا ایک شہری، جو کورونا وائرس میں مبتلاءتھا، منگل کے روز جاں بحق ہوگیا۔یہ منگلوار کو، کورونا وائرس سے ہونے والی دوسری ہلاکت تھی۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جی ایم سی اننت ناگ ڈاکٹر مجید محراب نے بتایا کہ پانزتھ قاضی گنڈ کا70سالہ شہری نمونیا میں مبتلاءتھا،اسی دوران کچھ روز پہلے اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اس دوران مزید 2افراد کورونا وائر س سے متاثر ہو کر ابدی نیند سو گئے ۔خبر رساں ادارے جی این ایس کے مطابق سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈ نٹ پروفیسر فاروق جان نے کہا ہے کہ 31سالہ ڈی ایچ پورہ کولگام کے شہری کو5جون کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور منگلوار کو 5بجکر50منٹ پر انتقال کرگیا ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مریض ایچ ٹی این اور سی کے ڈی میں مبتلاءتھا اور اس کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ادھر مہلک مرض کینسر میں مبتلاء70سالہ مریض کا کورونا ٹیسٹ ایک ہفتہ قبل مثبت آیا تھا اور اسکی موت سی ڈی اسپتال میں ہوئی ۔اس کے نمونے موت سے قبل لئے گئے تھے،جسکی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے ۔یہ جانکاری سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈ نٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے دی ۔ انہوں نے کہا ’مریض کینسر کے آخری اسٹیج پر تھا ،اس کا کورونا ٹیسٹ ہفتہ قبل مثبت آیا تھا ‘۔ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے بتایا کہ کینسر میں مبتلاءتھا اور اس کا کووڈ ۔19مثبت آیا ہے اور سی ڈی اسپتال میں زیر علاج تھا ۔تاہم اس کا بعد ازاں کورونا ٹیسٹ منفی آیا ،لیکن اسکی موت ہوئی ۔جاں بحق ہونے والے شہریوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں کووڈ۔19کے قواعد وضوابط کے تحت سپرد خاک کیا گیا ۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر50ہوگئی ہے۔وادی میں ہلاکتوں کی تعداد45ہے جبکہ جموں میں یہ تعداد5ہے ۔ یاد رہے کہ سوموارکو کشمیر میں کوروناوائرس کی وجہ سے 5 اموات ہوئیں جن میں اتر پردیش کا رہنے والا ایک سی آر پی ایف اہلکار اور غیر مقامی در زی بھی شامل ہے۔جموں وکشمیر میں اب تک ہوئی ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 12 ہلاکتیں سرینگر میں ہوئیں،10 ہلاکتیں بارہمولہ،6ہلاکتیں اننت ناگ،5ہلاکتیں کولگام،3ہلاکتیںشوپیان،3ہلاکتیں کپوارہ،2ہلاکتیںبڈگام، ایک پلوامہ اور ایک بانڈی پورہ ضلع میں ہوئی۔5ہلاکتیں جموں میں ہوئیں ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img