بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

حبہ کدل کی جوان سال خاتون چسٹ ڈیزیز اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئی

مرنے والوں کی تعداد جموں وکشمیرمیں 13تک جاپہنچی

سرینگر/ 17مئی/شہر خاص کے حبہ کدل علاقے میں جوان سالہ خاتون کروناوائرس کی وبائی بیماری میں مبتلاہونے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئی۔ ایس ایم ایس ایچ اسپتال کے کروناوائرس نوڈل افسرنے اس بات کی تصدیق کی کہ خاتون کرواناوائرس کے علاوہ بھی کئی بیماریوں میں مبتلاتھی اور چسٹ ڈیزیز اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئی ۔مرنے والوں کی تعداد 13تک جاپہنچی جن میں 11وادی سے تعلق رکھتے ہیں ۔اے پی آئی کے مطابق شہرخاص کے حبہ کدل علاقے میں اس وقت سنسنی اورخوف ودہشت کاماحول قائم ہوا جب ایک جوان سال خاتون وبائی کروناوائرس کی بیماری میں مبتلاہونے کے بعد زندگی کی جنگ ہارگئی ۔مذکورہ خاتون کاٹیسٹ کئی دن پہلے صدراسپتال سرینگرمیں مثبت آیاتھاجسکے بعدا س سے چسٹ ڈیزیز اسپتال منتقل کیاگیاتھا ۔20سالہ دوشیزہ کے کروناوائرس کے بیماری میںمبتلاہونے کے بعد اس کے بچنے کے امکانات ظاہرکئے جارہے تھے تاہم پچھلے 12گھنٹوں کے دوران اسکی حالت چسٹ ڈیزیز اسپتال میں نازک ہوئی اور وہ زندگی کی جنگ ہار گئی ۔ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے نوڈل افسر ڈاکٹرسلیم نے اس بات کی تصدیق کی کہ حبہ کدل علاقے سے تعلق رکھنے والی جوان سال خاتون وبائی بیماری کی زد میں آکر لقمہ اجل ہوئی اگر چہ مذکورہ خاتون کئی اور بیماریوں میں بھی مبتلاتھی ۔جموں کشمیرمیں کروناوائرس کی وبائی بیماری میں مبتلاہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 13تک جاپہنچی اور اس وبائی بیماری سے جموں کے2اور وادی کے 11افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img