منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر صوبے میں کووِڈ ۔19 سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا

سر ی نگر/لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران کشمیر صوبے میں کووِڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر ، بصیر احمد خان ، چیف سیکرٹری بی وی سبھرامنیم اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔صحت وطبی تعلیم محکمہ کے فائنانشل کمشنر اتل ڈول نے کہا کہ کشمیر صوبے میں 108وینٹلیٹر ، 18,183 پی پی ای کٹ، 81089 این 95ماسکس ، 706601 دیگر قسم ماسک ، 11,456 بی ٹی این ، 12,923 سنیٹائزر اور 354 انفراریڈ تھرمامیٹر دستیاب ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ کشمیر صوبے میں کووِڈ ۔19کے لئے 11ہسپتال مخصوص رکھے گئے ہیں جن میں بستروں کی مجموعی تعداد 8736 ہیں۔اِس موقعہ پر یہ بھی بتایا گیاکہ بیرون ریاست سے آئے یا کورونا کے مریضوں کے رابطے میں آئے کل 75,838 اَفراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن میں سے اب تک 57,386 اَفراد نے نگرانی کا دورانیہ پورا کیا ہے۔مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہر دس لاکھ اَفراد پر 1912 اَفراد کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ٹیسٹنگ کے عمل میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہ حاملہ خواتین ، بزرگ افراد اور باہر سے آنے والے لوگوں کا ترجیحی بنیادوں پر ٹیسٹ کرنے پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹر سکمز کو ہدایت دی کہ وہ ڈاکٹر وں اور نیم طبی عملے کو کووِڈ۔19 بیماروں کے علاج سے متعلق تربیت دینے کے لئے آن لائن کورس شروع کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img