بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

سال2030 کا ماہ رمضان کیا کیسا ہوگا ؟

30کی بجائے 36روزے ہوں گے:سعودی پروفیسر کا انکشاف

سرینگر4،مئی/میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہسال2030میں مسلمانوں کو 36روزے رکھنے کا موقع میسر آئے گا۔کے این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق ایک سعودی پروفیسر نے انکشاف کیا ہے کہ2030 کے سال میں مسلمانوں کو30کی بجائے 36روزے رکھنے کا موقع مِلے گا۔قصیم یونیورسٹی کے شعبہ موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المِسند کا کہنا ہے کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے جب مسلمانوں کو کسی شمسی سال کے دوران30سے زیادہ روزے رکھنے کا موقع مِلتا ہے۔تاہم 2030 ایسا سال ہو گا جب عالم اسلام 30کی بجائے36روزے رکھے گا۔ اس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں11دِن کم ہونا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر شمسی سال کے دوران پچھلے سال کی نسبت رمضان المبارک اور دوسرے قمری مہینے گیارہ دن پہلے شروع ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر المسند نے اپنے ٹویٹر اکانٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ2030 میں رمضان المبارک دو بار آئے گا۔5جنوری2030 کو 1451ہجری کے رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا۔ جس کے روزے پورے30ہونے کا بھر پور امکان ہے۔ 2030 کے آخری مہینے دسمبر میں رمضان المبارک کی دوبارہ آمد ہو گی۔ڈاکٹر المسند کے مطابق 26دسمبر 2030 کو ایک بار پھر رمضان المبارک(1452ھ )کاپہلا روزہ شروع ہو گا۔ اس طرح26دسمبر سے لے کر 31دسمبر تک مسلمان رمضان المبارک کے 6روزے رکھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ جبکہ باقی روزے اگلے شمسی سال 2031 کے پہلے مہینے جنوری کے آخری دِنوں میں جا کر ختم ہوں گے۔ اس لحاظ سے عالم اسلام کو2030 کے دوران36روزے رکھنے کا نادر و نایاب موقع میسر آئے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img