*فرنٹ لائن پر کام رہے ادارے کے ڈائر ریکٹر،طبی ونیم طبی کے کام کاج کی سراہنا*
سرینگر/ایمپلائز جوائنٹ کنسل ٹیٹو کمیٹی(ای جے سی سی) کے چیرمین نے اپنے دیگر ممبران کے ہمراہ سکمز صورہ کا دورہ کیا اور وہاں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے تمام طبی ونیم طبی عملے کے علاوہ ادارے کے ڈائریکٹر تک ہرایک ملازم کے رول کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے، اور ان کے خدمات کو سلام پیش کیا ،جو دن رات عوام کی خدمت میں محو ہے۔تفصیلات کے مطابق ایمپلائز جوائنٹ کنسل ٹیٹو کمیٹی(ای جے سی سی) کے چیرمین اعجاز احمد خان نے سوموار کو اپنے دیگر ممبران کے ہمراہ سکمز کا دورہ کر کے ادارے میںکام کر رہے طبی و نیم طبی عملے ساتھ ساتھ چپراسی سے لے لئے کرڈائر ایکٹرتک کے ہر ایک کے رول اور ان کی قابل قدر اقدامات عوامی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔اعجاز احمد خان نے بتایا ادارے کے تمام ملازمین ان مشکل حالات میں دن ارت اس وبا کو شکست دینے کے لئے سرگرم عمل ہے ،جس کے لئے ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے دعا کی ہے ادارے کو اس وبا پر قابو پانے میں اللہ تعالی کامیاب کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سکمز کشمیر کے لوگوں کے ایک بڑی امید کی جگہ ہے جہاں کے طبی ع نیم طبی عملے اور ادارے کے سربراہ نے ہر وقت اس بھروسے کو قائم رکھا ہے۔چیر مین کے ہمراہ شیخ اعجا مخدومی،خواجہ سجاد ریشی،خالد محمود خان۔شوکت احمد بٹ ،ملک غلام حسن،فاروق احمد کاوا،عاشق حسین،عنایت حسین ،شوکت نوشہری تسلیمہ صبحان وغیرہ شامل تھے۔اس دوران ابعد میں اعجاز احمد خان نے نان گزٹیڈ ایمپلائز ایسوس سی ایشن (نگو)کے صدراشتیاق بیگ کے ہمراہ دائر ریکٹر سکمز پروفیسر اے جے اہنگر سے ملاقی ہوا ،اور انہیں ان کے ادارے میں مہلک کورونا وائرس کے سلسلے میں جاری کام کاج پر مبارک باد پیش کی ہے انہوں نے دائر ایکٹر کو بتایا ہم سکمزکے چھوٹے بڑے ملازم کے رول کی سراہنا کرتے ہیں۔





