مسلمانوں کا بہتر رول

مسلمانوں کا بہتر رول

ملک کے مسلمانوں نے حکومت کے فیصلے کا ساتھ دیتے ہوئے لاک ڈاﺅن کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ مقدس ماہ رمضان میں بھی لوگوں نے گھروں میں ہی نماز ادا کرنے کو ترجیح دی اور اجتماعی عبادت سے یہ سوچ کر پرہیز کیا تاکہ کورونا کا پھیلا ﺅمزید نہ بڑھ جائے۔ ملک کے چند بد خصلت اور زنگ آلودہ ذہن رکھنے والے لوگ ملک میں کورونا کے پھیلاﺅ کےلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جو کہ سراسر غلط اور غیر دانشمندی ہے ۔ ملک کی آزادی سے لیکر آج تک ملک کے جملہ مسلمانوں ملک کی تعمیر و ترقی،خوشحالی اور یکجہتی کےلئے جو قربانیاں دیں اور دے رہے ہیں،وہ قابل تحسین ہیں اور ان قربانیوں کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے یاد رکھا جائے گا۔ اس بات کا اعتراف ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز اپنے خصوصی پروگرام ’ من کی بات‘ میں کیا اور کہا کہ مسلمان گھروں میں خوب عبادت کرکے دعا کریں ،تاکہ عید تک ہم موجودہ خطرناک وباءسے نجات حاصل کرسکیں۔ ان حالات میں جو لوگ مذہبی منافرت پھیلائیں گے یا ملک کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان تفرق ڈالیں گے اور نفرت پھیلائیں گے وہ کورونا وائرس سے بھی خطرناک تصور کئے جائیں گے جو ملک کو تباہ و برباد کر سکتے ہیں۔ لہٰذا ایسے لوگوں پر نظر رکھی جائے اور انکی لگام کسی جائے تاکہ وہ اپنی سوچ میں بدلاﺅ لائیں گے کیونکہ دنیا بدل رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.