بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پولیس کی مہم ,30دنوں میں تقریباً2400گرفتار

1030ایف آئی آر درج،260دکانات سیل،1100گاڑیاں
سرینگر//22اپریل //جے کے این ایس کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کی غرض سے لاگوملک گیر لاک ڈاﺅن پرعمل درآمدکویقینی بنانے کیلئے جموں وکشمیرپولیس زمینی سطح پراہم رول اداکررہی ہے ۔امتناعی احکامات کوعملانے کیساتھ ساتھ پولیس کے تمام تھانے متحرک ہیں ،اورجہاں کہیں سے بھی امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کے بارے میں اطلاع ملتی ہے یاکہ کسی شخص کوخلاف ورزی کامرتکب پایاجاتاہے،وہاں پولیس فوری کارروائی عمل میں لارہی ہے ۔معلوم ہواکہ 18مارچ کومقامی سطح پرعائدبندشوں اوراسکے لگ بھگ ایک ہفتے بعدشروع ہوئے ملک گیر لاک ڈاﺅن کے بعدسے جموں وکشمیر پولیس نے سری نگراورجموں سمیت یونین ٹریٹری کے تمام 20اضلاع میں خلاف ورزی کے مرتکب عام لوگوں اورتاجروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ہے اور18مارچ سے18نومبر تک جموں وکشمیر پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پولیس تھانوں میں کم وبیش 1030ایف آئی آردرج کئے ہیں ،اوراس دوران 2400افرادکوحراست میں لیاگیاجبکہ 260دکانات کوسیل اور1100گاڑیوں کوضبط کیاگیا۔سری نگرشہر سمیت کشمیروادی کے مختلف اضلاع میں قائم پولیس تھانوں میں لاک داﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف تقریباً 600ایف آئی آردرج کئے گئے ،اوران کارروائیوں کے دوران دکانداروں ،مساجد میں نماز اداکرنے کیلئے جمع ہوئے افراد اورسڑکوں پرگاڑیاں لیکر نکلنے والے تقریباً1700سے زیادہ افرادکی گرفتاری عمل میں لائی گئی تاہم پولیس ذرائع کے مطابق بیشتر ایسے لوگوں کوتھانوں میں ضروری کونسلنگ کے بعدرہاکیاگیا ۔کشمیرمیں پولیس نے اس دوران لگ بھگ570گاڑیوں کوضبط کرنے کیساتھ ساتھ80کے لگ بھگ ایسے دکانات کوبھی سیل کیاجولاک ڈاﺅن میں کھلے پائے گئے ۔معلوم ہواکہ صوبہ جموں میں بھی پولیس نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف اپنی مہم جاری رکھی ہے اورگزشتہ ایک ماہ کے دوران جموں صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم پولیس تھانوں میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزیوں کاارتکاب کرنے والے عام شہریوں ،دکانداروں اورگاڑیاں لیکر باہرنکلنے والوں کیخلاف پولیس تھانوں میں 470کے لگ بھگ ایف آئی آردرج کئے ہیں جبکہ اس دوران امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کاارتکاب کرنے والے640افرادکی گرفتاری عمل میں لائی گئی تاہم بیشترایسے گرفتارشدگان کونصیحت اورکونسلنگ کے بعدچھوڑدیاگیا۔اس دوران جموں شہراوراس صوبے کے دوسرے اضلاع میں 200سے زیادہ دکانات کوسیل اور620سے زیادہ گاڑیوں کوضبط بھی کیاگیا۔غورطلب ہے کہ سینئرپولیس حکام اپنے بیانات کے ذریعے لوگوں کولاک ڈاﺅن پرعمل کرنے کی اپیل کرتے رہتے ہیں جبکہ پولیس تھانوں سے نکلنے والی لاﺅڈ اسپیکر لگی گاڑیوں کے ذریعے بھی لوگوں کواپنی اوراپنوں کی سلامتی وبھلائی کیلئے لاک ڈاﺅن کے دوران گھروں سے باہرنہ آنے کی باربار گزارش کی جاتی ہے جبکہ لاﺅڈ اسپیکروں کے ذریعے کئے جانے والے اعلانات کے دوران عام لوگوں کویہ وارننگ بھی دی جاتی ہے کہ لاک ڈاﺅن کے تحت لاگو امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img