جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
6.4 C
Srinagar

لاک ڈاون کا 35 واں دن،لاکھوں نفوس گھروں میں محصور,چہار سوخوف وہراس کاعالم طاری

امتناعی احکامات کوعملانے کیلئے پولیس وفورسزاہلکار سریع الحرکت
سرینگر//22اپریل //جے کے این ایس وروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے 19مارچ سے لاگو بندشوں اوربعدازاں25مارچ سے نافذملک گیر لاک ڈاﺅن کے چلتے متواتر35ویں روزبھی شہرسری نگرسمیت پوری کشمیروادی میں لگ بھگ70لاکھ سے زیادہ لوگ گھروںمیں محصور ہیں جبکہ کووڈ19سے متاثرہ’ریڈزون ‘قراردئیے گئے81سے زیادہ علاقوں میں سخت ترین بندشیں اورقدوغن جاری ہے۔چہارسو خوف وہراس کاعالم طاری ہے ،اورسبزیوںسے لدی چھوٹے لوڈ کیریر یاریڈ ی والے کے آنے پرہی لوگ گھروں سے باہرآتے ہیں ۔سڑکوں پر ایک فیصد سے بھی کم لوگ آجارہے ہیں جبکہ لاک ڈاﺅن کے تحت عائدامتناعی احکامات کوعملانے کیلئے پولیس وفورسزکے ماسکس پہنے اہلکار تمام اہم کراسنگس ،چوراہوں ،شاہراہوں ،سڑکوں اورپلوں پرسریع الحرکت نظرآتے ہیں ،اوروہ یہاں سے پیدل یاگاڑی میں سوارہوکر گزرنے والے ہرشخص کاشناختی کارڈ اورحکام کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ (کرفیوپاس ) دیکھ رہے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق بندشوں کے چلتے سرینگر سمیت وادی کے81ریڈ زونوں میں نقل و حرکت پر مکمل طور پر پابندی عائد ہیں،جس کے نتیجے میں ان کی مزید محاصرہ بندی کی گئی۔ نقل و حرکت کے حوالے سے محدود علاقوں میں ڈرﺅن لگے کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے،اور سختی کے ساتھ لاک ڈاون کو عملایا جا رہا ہے۔کشمیروادی میں پہلے سے ہی عائدبندشوں کومزیدسخت بناتے ہوئے شہروقصبہ جات ہی نہیں بلکہ گاوں دیہات میں بھی لاک ڈاون کویقینی بنانے کیلئے سخت ترین اقدامات روبہ عمل لائے گئے ،اوراب جبکہ کشمیروادی میں بندشوں کے 6ہفتے مکمل ہورہے ہیں توشہرسری نگرسمیت پورے کشمیر میں لوگ ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں۔گرمائی راجدھانی سری نگر میں مکمل لاک ڈاو¿ن ہے، سڑکوں پر کرفیو سے بھی سخت پابندیاں عائد ہیں، ناکوں پر بیٹھے پولیس و فورسز اہلکار راہگیروں یا موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان سے پوچھ گچھ کرتے ہیں، ماسک نہ پہننے والوں کی سرزنش بھی کرتے ہیں۔شہرکے بعض علاقوں کے لوگوں کی شکایت ہے کہ ا±نہیں راشن فراہم نہیں کیا گیا ہے اور دکاندار گراں بازاری کرکے ا±نھیں لوٹ رہے ہیں۔لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سری نگرسے اپیل کی کہ غذائی اجناس بشمول سبزیوں وغیرہ کی ہوم ڈیلوری کے اعلان کوعملی جامہ پہنایاجائے۔ مکمل لاک ڈاو¿ن کو ممکن بنانے کے لئے جہاں سڑکوں اور گلی کوچوں میں کرفیو جیسی سخت پابندیاں عائد رہیں، وہیں متعدد علاقوں کو’ریڈ زون‘ قرار دیکر سیل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیاط کرنا لازمی ہے۔ کشمیر میںبدھ کے روز بھی مکمل لاک ڈاون سے ہر سو سناٹے کا عالم چھایا رہا۔شہر ودیہات میں لاک ڈاون کی وجہ سے دکانات اوردیگرکاروباری مراکز ،نجی دفاتر اورتعلیمی ادارے بھی بند ہیں جبکہ ہر طرح کا ٹرانسپورٹ سڑکوں اور شاہراہوں سے غائب ہے۔اس دوران ہر طرف پولیس اور نیم فوجی اہلکار ہی نظر آرہے ہیں ،جو لاک ڈاون کو سختی کیساتھ لاگو کرنے میں مصروف عمل ہیں۔اس دوران لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کارروائیاں بھی عمل میں لا رہی ہے۔ادھرشہرسری نگرکے ساتھ ساتھ وادی کے دیگرسبھی نواضلاع بشمول بڈگام ،گاندربل ،بارہمولہ ،کپوارہ ،بانڈی پورہ ،پلوامہ ،شوپیان ،کولگام اوراننت ناگ میں بھی لاک ڈاو¿ن کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہیں۔ شمالی ،وسطی اورجنوبی کشمیرمیں بھی پولیس وفورسزاہلکاروں کے مشترکہ دستے شاہراہوں ،سڑکوں اورلنک روڈس پرکڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں ،اورکسی بھی طرح کی آواجاہی کوناممکن بنانے کیلئے خاردارتاریں بچھائی گئی ہیں اوردوسری رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔ جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو پابندیاں نافذ کرنے کے دوران کسی بھی شخص کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔مکمل لاک ڈاون کے چلتے جہاں سڑکیں سنسان اوربازارویران نظرآرہے ہیں ،وہیں گھروںمیں مسدودلاکھوں لوگ موجودہ اضطرابی اورہیبت ناک صورتحال کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔تاہم مساجدمیں باجماعت نمازکی ادائیگی پرعملاً عاید کردہ پابندی کے چلتے اب لوگ گھروں میں ہی نمازاداکرتے ہیں۔اللہ کے سچے بندے سخت پشیمان ہیں اوروہ اللہ تبارک وتعالیٰ سے اپنے چھوٹے بڑے گناہوں ،خطاوں اورکوتاہیوں کیلئے معافی طلب کررہے ہیں ،گھرگھرتوبہ استغفارکیاجارہاہے اوراللہ کے حضور اپنے ہاتھ ا±ٹھاکر رب کائنات سے عاجزی وانکسار ی کیساتھ دعائیں کررہے ہیں کہ اے پروردگار عالم اپنے تمام بندوں کوکوروناوائرس کے قہرسے محفوظ رکھ اوردنیابھر کے انسانوں کواس سخت آزمائش سے نجات دے۔ خیال رہے مارچ کی18تاریخ کوشہرخاص کے خانیار علاقہ کی ایک67سالہ خاتون جوحال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے بعدسعودی عرب سے واپس گھرپہنچی تھی ،کوکوروناوائرس میں مبتلاءپائے جانے کے بعدجموں وکشمیرکی انتظامیہ نے شہرسری نگرسمیت پوری کشمیروادی میں بندشوں کانفاذعمل میں لایا،اوربعدازاں وزیراعظم نریندرمودی نے کوروناوائرس میں مبتلائ ہونے والے افرادکی تعدادمیں تیزی کیساتھ اضافہ ہوجانے کے بعد25مارچ سے ملک گیر لاک ڈاون کااعلان کردیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img