جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

63علاقے ریڈزون قرار،درجنوں ملحقہ بستیاں بفرزون زمرے میں شامل

سرینگر//9 اپریل// کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے ملک گیرسطح پرجاری اکیس روزہ لاک ڈاﺅن کے 16ویں روز اورجاری بندشوں کے23ویں روزبھی کشمیروادی میں معمول کی عوامی ،تعلیمی ،کاروباری اوردفتری سرگرمیاں مفلوج رہیں ،کیونکہ لاک ڈاﺅن کے تحت امتناعی احکامات عائدکئے گئے ہیں اورلوگوں کے گھروں سے باہرآنے ،نقل وحمل اورجملہ ٹرانسپورٹ کی آواجاہی پرسختی کیساتھ پابندی عائد ہے ۔جمعرات کوبھی شہرسری نگرسمیت کشمیرسے سبھی10اضلاع میں لوگ گھروں میں ہی محدود رہے ۔سری نگرکومختلف اضلاع سے ملانے والی شاہراہوں ،بین ضلعی سڑکوں اورلنک روڑس پربھی پولیس وفورسزنے رکاﺅٹیں ڈال رکھی ہیں جبکہ جگہ جگہ چیک پوئنٹ قائم کئے گئے ہیں ،جہاں سے لازمی خدمات سے جڑے افسروں ،ڈاکٹروں اورملازمین کے بغیرکسی بھی شہری کوپیدل یاگاڑیوں میں سوارہوکر آگے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔حالیہ دنوں کی طرح جمعرات کوبھی صبح کے وقت سری نگرشہراوروادی کے باقی9اضلاع کے قصبہ جات میں پولیس گاڑیوں میں نصب لاﺅڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں سے کہاگیاکہ وہ سماجی دوری برقراررکھتے ہوئے گھروں سے باہرنہ آئیں ۔پورے کشمیرمیں سناٹا اورخوف وخاموشی کاماحول پایاجاتاہے اورلوگ سہمے ڈرے گھروں سے باہرآنے میں ڈرمحسوس کررہے ہیں ۔لوگ ایکدوسرے کوباہرنہ جانے کی صلاح دیتے ہیں اورصرف مجبوری کی حالت میں ہی کچھ لوگ گھروں سے باہرآکرنزدیکی دکانات سے گھریلوسامان خریدتے ہیں ۔سری نگرشہرمیں پولیس وفورسزکے دستے جگہ جگہ تعینات دکھائی دیتے ہیں ۔عبداللہ برج سمیت شہرکے تمام پلوں کوپولیس وفورسزاہلکاروں نے دونوں اطراف خاردارتاریں اوردیگررکاﺅٹیں ڈالکرعملاًناقابل آمدورفت بنادیاہے ،اوراس دوران جوکوئی بھی شخص یہاں سے اسکوٹر،موٹرسائیکل یاگاڑی میں سوارہوکرآگے جانے کی کوشش کرتاہے ،اُس سے پوچھ تاچھ کی جاتی ہے اورشناختی کارڈدیکھنے کے بعدہی ایسے افرادکوآگے جانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔اس دوران پولیس نے جمعرات کوبھی لاک ڈاﺅن کے تحت عائدامتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے عام لوگوں اوردکانداروں کیخلاف اپنی مہم جاری رکھی ۔اُدھرکشمیرکی صوبائی انتظامیہ نے وادی میں63مقامات کو ریڈ زون قرار دیکر ایسے علاقوں کے ملحقہ درجنوں دیہات،بستیوں اورکالونیوں کو بفرزون کے دائرے میں لایا ہے۔سرینگر میں کل14علاقوں کو ریڈزون زمرے میں رکھا گیا ہے جبکہ کشمیر میں ریڈزون قرار دئے گئے علاقوں کی کل تعداد 63ہوگئی ہے۔ ریڈ زون قرار دیئے گئے علاقوں میںضلع گاندربل میں2،ضلع پلوامہ میں7،شہر سرینگر 14، وسطی ضلع بڈگام میں7، پہاڑی ضلع شوپیان 6 ،شمالی ضلع بانڈی پورہ میں 13اورضلع بارہمولہ وکپوارہ ضلع میں بھی کچھ ایسے علاقوں کو ریڈ زون کے زمرے میں لایا گیا ہے،جہاں کے شہریوں کوکووڈ19میں مبتلاءپایاگیاہے۔اُدھر جموں میں 12علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جن میں جموںشہرمیں 4، ادھم پورمیں3 اور راجوری ضلع 5 علاقوں کو ریڈ زونزمرے میں لایا گیا ہے۔خیال رہے جموں کشمیر انتظامیہ نے اب تک75علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا تھا،جن میں وادی میں63اور جموں میں12علاقے شامل ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img