کشمیر میں لاک ڈاو¿ن کا 20واں دن

کشمیر میں لاک ڈاو¿ن کا 20واں دن

سرینگرکورونا وائرس کے پیش نظر وادی کشمیر میں منگل کو مسلسل 20 ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہے اور ہر سو خوف و خاموشی اور اضطرابی ماحول طاری رہا۔ صوبہ جموں میں بھی لاک ڈاو¿ن کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور لوگ گھروں میں ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔ جموں شہر اور صوبے کے دیگر ضلع و تحصیل صدر مقامات میں مکمل لاک ڈاﺅن کو ممکن بنانے کے لئے سڑکوں اور گلی کوچوں میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس دوران جموں وکشمیر حکومت نے عالمی سطح پر پھیلنے والے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبہ جموں میں پہلی سے نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو ماس پروموشن یعنی امتحانات میں شریک ہوئے بغیر اگلے کلاسوں میں داخلہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈپٹی سکریٹری نے باضابطہ طور پر احکامات جاری کردیے ہیں۔ وادی میں یہ امتحانات گذشتہ برس کے اواخر میں لئے گئے۔ ادھر وادی میں جہاں ایک طرف انتظامیہ اور دیگر رضاکارانہ تنظیموں کی طرف سے لوگوں کے لئے امدادی مہمیں اور شہر ودیہات میں سڑکوں وغیرہ پر کیمیکل سپرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں انتظامیہ لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کریک ڈاو¿ن کرنے کا سلسلہ بھی تواتر کے ساتھ جارے رکھے ہوئے ہیں۔ضلع انتظامیہ سری نگر نے شہر میں شب برات کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ ضلع انتظامیہ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر منگل کو کہا گیا: ‘ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کورونا وائرس کے پیش نظر سری نگر میں شب برات کے موقع پر کسی بھی اجتماع کے انعقاد اور لوگوں کی نقل وحرکت پر روک لگانے کے احکامات جاری کردیے ہیں’۔ جموں وکشمیر میں اب تک کورونا وائرس کے زائد از 10 درجن کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ کورونا سے متاثرہ دو مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ چار متاثرین روبہ صحت ہوئے ہیں۔یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ لاک ڈاو¿ن اور وائرس کیسز میں اضافہ ہونے سے شہر سری نگر میں ہر سو سناٹا چھایا ہوا ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں حد درجہ احتیاط کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے کرفیو سے بھی سخت پابندیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔وادی کے دیگر تمام شمال وجنوب کے ضلع وتحصیل صدر مقامات و دیگر مرکزی نوعیت کے علاقوں میں بھی لاک ڈاو¿ن کے باعث لوگ گھروں میں ہی محصور ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلع صدر مقامات میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جو لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے نہیں دیتے ہیں۔ دور افتادہ علاقوں میں شادیوں کی تقریبات کے علاوہ تعزیتی مجالس کو بھی معطل کرنے کی اطلاعات ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی میں شہر و دیہات کے لوگ گھروں میں ہی رہ کر اس وائرس کے خطرات سے محفوظ رہنے کی اہمیت کو سمجھ چکے ہیں ہر سو تمام تر احتیاطی تدابیر کو عمل میں لانے کی حتی الامکان کوششیں کی جارہی ہیں۔اس دوران جموں وکشمیر حکومت نے لوگوں کو کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے دوران اپنے آپ کو تفریحی سرگرمیوں بشمول گیم کھیلنے، موسیفی سننے اور پڑھائی لکھائی میں مصروف رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ نیز ہلکی پھلکی ورزش کے ساتھ ساتھ یوگا کرنے کی بھی صلاح دی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ خبریں سننے میں اپنا وقت صرف نہ کریں کیونکہ اس سے ذہنی کیفیت متاثر ہوتی ہے۔حکومت کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والے کورونا وائرس بلیٹن میں پیر کے روز لوگوں سے کہا گیا کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سماجی دوری کو برقرار رکھیں۔ ا±ن سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ سفری تفاصیل یا مثبت معاملے کے ساتھ رابطے کو رضاکارانہ طور پر رپورٹ کریں۔بلیٹن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کووڈ 19 کے پھیلاﺅ کے دوران اپنا خاص خیال رکھیں۔ اس دوران وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ معیاری وقت گزارے اور افراد خانہ کے ساتھ بات چیت کریں تاکہ تناﺅ میں کمی لائی جاسکے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ا±ن سے د±ور افراد خانہ کے ساتھ فون کال یا ویڈ یو کال کے ذریعے رابطے میں رہیں۔بلیٹن میں لوگوں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو تفریحی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں جن میں گیم کھیلنا، موسیقی سننا، پڑھائی لکھائی اور دیگر کام شامل ہیں تاکہ بوریت کو کم کیا جاسکے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ لوگ ہلکی پھلکی ورزش کرنے کے ساتھ ساتھ یوگا کریں یا گھروں میں ہی چہل قدمی کریں جسے جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ لوگ بوریت کو کم کرنے کے لئے گارڈنگ، صفائی ستھرائی کرنے کے علاوہ پکوان بھی تیار کرسکتے ہیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ خبریں سننے میں اپنا وقت صرف نہ کریں کیونکہ اس سے ذہنی کیفیت متاثر ہوتی ہے۔دریں اثنا لداخ یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس کے اب تک سامنے آنے والے 14 مصدقہ کیسز میں سے 10 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ تاہم لداخ میں منگل کو مسلسل 17 ویں دن بھی لاک ڈاﺅن جاری رہا۔ دونوں اضلاع لیہہ اور کرگل میں سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی اور کاروباری و دیگر سرگرمیاں ٹھپ پڑی رہیں۔ پابندیوں کو نافذ کرنے کے لئے سڑکوں پر سیکورٹی فورسز کی نفری تعینات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.