سرینگر/سرینگر انتظامیہ نے کو رونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خطرات وخدشات کے پیش نظر ضلع سرینگر میں شب برات کے اجتماعی اجتماعات پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی ۔ضلع انتظامیہ نے باضابط طور پر اس ضمن میں احکامات بھی صادر کئے ۔کورونا وائرس وبا کی روکتھام کے اقدام کے تحت ضلع انتظامیہ سرینگر نے منگل کو ضلع سرینگر میں ”شب ِ برات “ کے اجتماعات پر بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ضلع انتظامیہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس کا اعلان کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ،شاہد اقبال نے ایک آرڈر جاری کیا ،جس کے تحت شب برات کے موقع پر سرینگر میں کسی بھی اجتماع پر پابندی عائد ہوگی ۔ان کا کہناتھا کہ اس روز لوگوں کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی ۔یاد رہے کہ شب برات بدھ اور جمعرات کی درمیا نی رات منائی جارہی ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کی روکتھام کےلئے اس وقت سماجی دوری اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ عوامی اجتماعات سے دور رہنا ہی اس و با سے چھٹکا رہ حاصل کرنا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ سرینگر میں پہلے سے دفعہ144کے تحت عائد بندشیں شب برات کے موقع پر مزید سخت کردی جائیں گی ۔ادھر مفتی اعظم ناصر الاسلام نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات کے موقع پر گھروں میں عبادت کریں اور انتظا می احکامات پر عمل در آمد کریں ۔ان کا کہناتھا کہ لوگوں کو کووڈ۔19سے نمٹنے کےلئے محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز پر عمل در آمد لازمی ہے ۔ادھرانجمن اوقاف کی اطلاع کے مطابق عالمی متعدی اور مہلک وبا کوڈ ۹۱ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅکی وجہ سے امسال شب برات کی مقدس تقریب تاریخی جامع مسجد سرینگر میں انجام نہیں دی جائیگی۔بیان میں کہا گیا کہ انجمن اوقاف کے سربراہ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق صاحب بھی ۵ اگست ۹۱۰۲ سے مسلسل اپنی رہائش گاہ میں نظر بند رکھے گئے ہیں اور مزید کورونا وائرس کے سبب طبی ماہرین اور متعلقین کی آرا کے پیش نظر شب برات کے موقعہ پر نہ تو میرواعظ کشمیر کی مجلس وعظ خوانی ممکن ہے اور نہ ہی توبہ و استغفار کی خصوصی مجلس جس کی پیشوائی میرواعظ کشمیر کرتے آرہے ہیں کا انعقاد ممکن ہے۔انجمن نے میرواعظ کشمیر کی جانب سے یہ اپیل پھر دہرائی ہے کہ وہ شب برات اپنے اپنے گھروں میں ہی توبہ و استغفار ، نوافل نمازوں اور ذکر و اذکار کے ساتھ انجام دیںاور اللہ کے حضور نہ صرف ملت اسلامیہ بلکہ بلا امتیاز پوری انسانیت کی اس وبا سے نجات اور صحت و سلامتی کیلئے دعائیں کریں۔




