جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

کشمیر: تیز ہوائیں اور طوفانی بارشیں، میوہ باغات کو نقصان، کئی مکانوں کے چھت اڑ گئے

سری نگر، 7 اپریل : وادی کشمیر میں منگل کے روز بعد سہ پہر کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی اور بعض علاقوں میں تیز ہواؤں نے کئی مکانوں کے چھت اڑا لئے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جموں وکشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم ناساز رہے گا اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ 11 اور 12 اپریل کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
وادی میں منگل کے روز موسم ابر آلود ہی تھا کہ سہ پہر کے بعد طوفانی بارشیں شروع ہوئیں اور بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے باغوں اور فصلوں کو نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بعض علاقوں میں تیز ہواؤں سے رہائشی مکانوں کی چھت اڑنے کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام در ہم و برہم ہوگیا ہے، بجلی کے کھمبے گر آئے ہیں اور بجلی منقطع ہوئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img