بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
4.6 C
Srinagar

محنت کشوںاورجملہ ضرورتمندوں کی حاجت روائی قومی ذمہ داری

صاحب استطاعت اشخاص مستحقین کی دلجوئی کریں:ٹریڈیونین لیڈراعجازخان کی اپیل

سری نگر:7،اپریل:سینئرٹریڈیونین لیڈراعجازاحمدخان نے کہاہے کہ مہلک مرض کوروناوائرس کی وجہ سے جوسنگین صورتحال پائی جاتی ہے ،اُس کے چلتے روزانہ اُجرت پرگھریلوضروریات کوپوراکرنے کیلئے محنت کش،مزدور،گاڑیوں کے ڈرائیور،کنڈیکٹر،سیلزمین،چھاپڑی فروش اورنجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین ایک بڑی آزمائش سے دوچارہیں ۔ایمپلائزجوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی جموں وکشمیرکے چیئرمین اعجازاحمدخان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ دین اسلام ہمیں حاجت مندوں ،محتاجوں اورجملہ ضرورتمندوں کی مددکادرس دیتاہے اورقران پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ”نیکی صرف یہ نہیں کہ آپ لوگ اپنے منہ مشرق اورمغرب کی طرف پھیرلیں بلکہ اسل نیکی تواُس شخص کی ہے جواللہ پراورقیامت کے دن پراورفرشتوں پراورآسمانی کتابوں پراورپیغمبروں پرایمان لانے والے اورمال سے محبت کے باوجوداسے قرابت داروں ،یتیموں ،محتاجوں ،مسافروں ،سوال کرنے والوں پراورغلاموں پرخرچ کرتے ہیں “۔رسول رحمتﷺ نے بھی ہمیں یہی سکھایاہے کہ جب کوئی غریب اورمحتاج کسی مشکل میں پھنس جائے توہم اسکی اپنی مقدورکے اعتبارسے مددکریں،لیکن کسی کی مددکرنے کے عمل کوپردہ داری میں انجام دیں ۔اعجازخان نے کہاکہ لاک داﺅن پرعمل کرکے سماجی دوری کوبرقراررکھنالازمی بن چکاہے اورایسے میں تمام طرزکے کام بندپڑے ہیں ،ایسے طبقے جودن کومحنت مشقت کرکے شام کے وقت اپنے اہل خانہ کی ضروریات کوپوراکیاکرتے تھے ،اُن کیلئے موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں کہ وہ اپنے اہل وعیال کودووقت کی روٹی کھلاسکیں ،گھروں میں پڑے بیماروں کیلئے ادویات خریدسکیں ۔انہوں نے کہاکہ قرآن واحادیث میں ہمیں یہی پیغام ملتاہے کہ کسی بھی طرح کی وبائی صورتحال کوٹالنے کیلئے دل کھول کرخیرات وعطیات کریں اورایسے لوگوں کی مالی معاونت کریں جواس کے مستحق اورطلب گارہیں ۔سینئرٹریڈیونین لیڈرنے بتایاکہ آج ملک کی دوسری ریاستوں اورعلاقوں کی طرح ہی کشمیرمیں بھی ہزاروں کنبے فاقہ کشی سے دوچارہورہے ہیں ،اوریہی وقت ہے کہ صاحب ثروت ،صاحب استطاعت اورآسودہ حال حضرات آگے آکر اپنی قومی ،ملی اورمذہبی ذمہ داری کواداکریں ۔انہوں نے کہاکہ اگرہرمحلے اوربستی میں ایسے اشخاص سامنے آئیں گے اورغریبوں ،محتاجوں اورضرورتمندوں کی حاجت روائی کریں گے توکوئی کنبہ بھوکانہیں سوئے گا،اوراللہ تعالیٰ اس نیکی کے طفیل ہمیں اس مصیبت سے نجات دیں گے ۔اعجازاحمدخان نے صاحب ثروت اورآسودہ حال حضرات سے اپیل کی کہ وہ خلفائے راشدین کے طریقہ کارپرعمل کرتے ہوئے ضرورت مندوں کی امدادواعانت بغیرکسی تشہیر کے کریں تاکہ کسی ضرورت مندکے سماجی وقار کوکوئی ٹھیس نہ پہنچے۔انہوں نے کہاکہ حاجت مندوں کی حاجت روائی کایہی بہتر طریقہ ہے کہ مالی معاونت کرنے کے عمل کوصیغہ رازمیں رکھاجائے تاکہ دینے والے اللہ کی رحمتوں اوررسول رحمت ﷺ کی خوشنودی کاحقداربنے ۔ٹریڈیونین لیڈراعجازاحمدخان نے کہاکہ یہ امتحان کی گھڑی ہے اوراس امتحان کی گھڑی میں ہم سب تب ہی سرخ رﺅہوپائیں گے ،جب ہم محتاجوں ،مسکینوں ،یتیموں ،بیواﺅں ،معذوروں ،بے سہاروں اوردیگرایسے جملہ ضرورت مندوں کی تکالیف کوبانٹیں گے ،جوصرف اللہ کے سامنے اپنے ہاتھ اُٹھاکردعاکرتے ہیں کہ اے پروردگارِعالم ہماری مددفرما،ہماری محتاجی کودورکردے ،ہمارے لئے کسی صاحب ثروت کے دل میں رحم پیداکردے۔ اپنے بیان میںا یمپلائزجوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی جموں وکشمیرکے چیئرمین اعجازاحمدخان نے موجودہ سنگین اورپُرخطرصورتحال کے باوجوداپنے فرائض انجام دینے والے سرکاری افسروں ،ملازمین ،ڈاکٹروں اوردوسرے طبی ونیم طبی عملہ کے رول کوسراہتے ہوئے کہاکہ میڈیکل اسٹاف اوردوسرے سرکاری اہلکاروں کوتمام ضروری چیزیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے فرائض بغیرکسی خوف وڈر کے انجام دے سکیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img