بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

3پاکستانی فوجی اور4دراندازہلاک:فوج کادعویٰ

سرینگر//3 اپریل//جنوبی ایشیا سمیت پوری دنیامیں قیامت صغریٰ بپاکرنے والے کوروناوائرس کی قہرانگیزی کے بیچ جموں صوبے میں لائن آف کنٹرول پرہندوپاک افواج کے درمیان شدیدنوعیت کی گولہ باری اورمارٹرشلنگ کاتبادلہ ہوا،جس دوران ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول کے نزدیک تین پاکستانی فوج اوردراندازی کی کوشش کرنے والے چارجنگجومارے گئے جبکہ 2دیگرزخمی ہوئے ۔اس دوران ضلع راجوری کے سندربنی سیکٹرمیں پاکستانی فوج اوررینجرس کی ابدھادھند مارٹر شلنگ اورگولی باری کی زدمیں آکر ایل اﺅسی پرتعینات فوج کے 4جوان اورسرحدی حفاظتی فورس کے 2اہلکارشدیدزخمی ہوئے ،جن کوفوجی اسپتال واقع اودھم پورمنتقل کیاگیا۔ضلع پونچھ اورراجوری کے کئی سیکٹروں میں جمعرات کی صبح سے جاری شدیدگولہ باری کے نتیجے میں حدمتارکہ کے آرپارسرحدی دیہات میں رہنے والے لوگ اپنے گھروں ،تہہ خانوں اورزیرزمین پختہ بینکروں میں پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ دیہات سے لوگ نقل مکانی پربھی مجبورہورہے ہیں ۔معلوم ہواکہ بدھ کی شام کوپاکستانی فوج کے اہلکاروں نے جنگجوﺅں کے ایک گروپ کودراندازی کیلئے موقعہ فراہم کرنے کی غرض سے ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول کے نزدیک قائم فوج ونیم فوجی دستوں کی نگرانی چوکیوں کونشانہ بناتے ہوئے بلااشتعال طورپرفائرنگ اورشلنگ شروع کردی ۔جموں میں دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی فوج کی جانب سے ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی گولی باری اورمارٹرشلنگ کافوری اوربھرپوراندازمیں جواب دیاگیا،جسکے نتیجے میں طرفین کے درمیان وقفے وقفے سے گولہ باری کاسلسلہ جاری رہا۔ذرائع کاکہناتھاکہ ضلع پونچھ کے تحصیل مینڈھرکے بالاکوٹ سیکٹرمیں پاکستانی فوج کی فائرنگ اورشلنگ کے بیچ جنگجوﺅں کے ایک گروپ نے دراندازی کرنے کی کوشش کی اورجنگجوﺅں کایہ گروپ ایل اﺅسی کے نزدیک پہنچ گیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق فوج اوربی ایس ایف کے جوانوں نے اپنے افسروں کی کمان میں پاکستانی فوج کی شلنگ وگولہ باری کاجواب دیاجبکہ ایل اﺅسی کے نزدیک جنگجوﺅں کیخلاف بھی کارروائی شروع کی گئی ۔ ذرائع کاکہناتھاکہ فوج اوربی ایس ایف کے جوانوں اورپاکستانی فوج وجنگجوﺅں کے درمیان گولی باری اورمارٹر شلنگ کاتبادلہ رات بھروقفے وقفے سے جاری رہاجبکہ جمعرات کی صبح بھی کافی وقت تک گولہ باری کاسلسلہ جاری رہا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج کی گولی باری کے نتیجے میں فوج کے 2جوان نائب صوبیدارستپال اورحوالداردھرم پال زخمی ہوگئے ،جن کواسپتال منتقل کیاگیا۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ فوج اوربی ایس ایف جوانوں کی بھرپورجوابی کارروائی کے دوران پاکستانی فوج کے 3اہلکار اوردراندازی کی کوشش کرنے والے 4جنگجومارے گئے اورکم سے کم دودیگرزخمی ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ مارے گئے جنگجوﺅں کی نعشیں ایل اﺅسی کے نزدیک پڑی ہوئی ہیں ۔اس دوران پاکستانی فوج نے راجوری ضلع کے سندربنی سیکٹرمیں بھی ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوج وبی ایس ایف کی چوکیوں پربلاجواز طورپرفائرنگ اورشلنگ کی ۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ جمعہ کی صبح پاکستانی فوج اوررینجرس کے اہلکاروں کی جانب سے کی گئی بلااشتعال گولی باری اورمارٹر شلنگ کے نتیجے میں ایل اﺅسی کے نزدیک واقع دادل اورمالاعلاقوں میں فوج کے4جوان اوربی ایس ایف کے2اہلکارزخمی ہوگئے ،جن کونزدیکی اسپتال پہنچانے کے بعدیہاں سے اودھم پورمیں واقع فوجی اسپتال منتقل کیاگیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img